Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
عدنان اسماعیل علیہ اسلام کی اولاد میں سے وہ بزرگ ہستی ہیں جن تک محمد رسول اللہ اپنا سلسلہ نسب بیان فرماتے تھے۔ آپ رسول اللہ کے اکیسویں پشت پر جد امجد ہیں۔
عدنان | |
---|---|
(عربی میں: عدنان) | |
معلومات شخصیت | |
اولاد | معد بن عدنان |
درستی - ترمیم |
حضرت عدنان اکیسویں پشت پر محمد رسول اللہ ﷺ کے جد امجد ہیں۔ آپ کی کنیت ابو معد تھی۔ [1] [2] آپ کے والد ماجد کا نام ادد تھا۔ [3] [4] [5] [6] [7] علما نے لکھا ہے کہ آپ کا نام عدنان عدن کے مشتق ہے جس کے معنی قائم اور باقی رہنا ہیں کیونکہ آپ کو جن و انس کے شر سے محفوظ رکھنے کے لیے فرشتے مقرر تھے۔ [8]
رسول اللہ کا عدنان تک سلسلہ نسب یوں ہے۔ محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان [9]
جن و انس حضرت عدنان کو ختم کرنے کی تاک میں رہتے تھے کیونکہ وہ نشانیوں سے پہچانتے تھے کہ یہ وہ مرد صالح ہے جن کی نسل سے نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائیں گے لیکن اللہ تعالی نے آپ کو تمام دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا۔
بخت نصر کا عرب پر حملہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اہل عرب نے اطراف یمن و عدن میں اپنے نبی حضرت شعیب کو شہید کر دیا تھا۔ اللہ تعالی نے اہل عرب اور بنی اسرائیل پر سرکشی اور بغاوت کی وجہ سے بخت نصر کو مسلط کیا۔ [11] بخت نصر کے حملہ کے متعلق متعدد روایات بیان کی گئی ہیں۔
جب بخت نصر نے عرب پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا تو حضرت ارمیا اور برخیا علیھم السلام نے اس کو بتا دیا تھا کہ حضرت عدنان پر حملہ نہ کرے کیونکہ اللہ تعالی کی طرف سے اسے اس کی اجازت نہیں ہے البتہ دیگر قبائل پر حملہ کر سکتا ہے۔ اللہ تعالی نے حضرت عدنان کی بخت نصر سے اس لیے حفاظت فرمائی کہ محمد رسول اللہ کا نور آپ کی پشت میں بطور امانت موجود تھا۔ [12]
جب بخت نصر نے اہل عرب کے دیگر قبائل پر حملہ کیا تو سخت لڑائی ہوئی جس میں عربوں کو شکست ہوئی۔ اس کے بعد بخت نصر نے حجاز کا رخ کیا اور ذات عرق کے مقام پر حضرت عدنان کے لشکر کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی۔ بعد ازاں حضرت عدنان کا لشکر شکست کھا کر قلعہ بند ہو گیا۔ اس کے بعد دیگر قبائل عرب بھی آپ کے لشکر کے ساتھ آ ملے۔ فریقین نے خندقیں کھود لی اور کچھ عرصہ لڑائی جاری رہی۔ آخر کار بخت نصر محاصرہ اٹھا کر واپس چلا گیا۔ [13]
بخت نصر کے واپس چلے جانے کے بعد حضرت عدنان اپنی اولاد کو ساتھ لے کر یمن چلے گئے۔ یمن میں ہی آپ نے وفات پائی۔ [14] آپ کی قیادت میں سب عرب متحد تھے لیکن آپ کی وفات کے بعد سب منتشر ہو گئے جس سے عرب ویران ہو گیا۔ دوسری طرف بخت نصر بھی دنیا سے رخصت ہو گیا۔ [15] یہودیوں کی کتابیں سلاطین، عزرا، یمیاہ، آسترا، ارمیاہ اور کتاب دانیال وغیرہ کے مطابق بخت نصر کا انتقال 516 ق م میں ہوا۔ حضرت عدنان کا سنہ وفات بھی اس کے قریب قریب ہے۔ [16]
حضرت عدنان ایک خوبصورت شخص تھے۔ آپ کی پیشانی پر نور محمدی (ﷺ) نمایاں تھا۔ آپ اہل عرب کے سردار تھے۔ باثہ اور یثرب کے قبائل کے علاوہ عرب کے بدون قبائل آپ کے ماتحت تھے۔ [17] حضرت عدنان وہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے خانہ کعبہ پر غلاف چڑھایا۔ [18] [19] [20]
حضرت عدنان کی اولاد کے بارے میں مختلف مورخین کے مختلف اقوال ہیں۔ بعض کے مطابق آپ کے بیٹوں کی تعداد دو، [21] [22] بعض کے مطابق چار، [23] بعض کے مطابق پانچ [24] اور بعض کے مطابق دس تھی۔ [25] کتب تاریخ میں حضرت عدنان کے چھ بیٹوں کے نام ملتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.