چیرالا

From Wikipedia, the free encyclopedia

چیرالا

چیرالا (انگریزی: Chirala) بھارت کا ایک رہائشی علاقہ ہے جو بارت کی ریاست آندھرا پردیش میں کے پرکاسم ضلع میں ایک بلدیہ واقع ہے [1][2] اور چیرالا منڈل کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔[3]

اجمالی معلومات చీరాల, ملک ...

చీరాల
قصبہ (بلدیہ)
Thumb
چیرالا ریلوے اسٹیشن
ملکبھارت
ریاستآندھرا پردیش
ضلعپرکاسم
رقبہ
  کل13.30 کلومیٹر2 (5.14 میل مربع)
بلندی4 میل (13 فٹ)
آبادی (2011)
  کل87,200
زبانیں
  دفتریتیلگو زبان
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز523 xxx
رمز ٹیلی فون+91–8594
ویب سائٹChirala Municipality
بند کریں

وجہ تسمیہ

چیرالا کو شیراپوری بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں کے سمندر کا پانی دودھیہ نظر آتا ہے۔ چیرا کے اصل معنی ساڑی ہے اسی اس شہر کو چیرالا کہا جاتا ہے۔[4]

جغرافیہ

چیرالہخلیج بنگال کے ساحل پر سطح سمندر سے 3 میٹر (9.8 فٹ) کی اونچائی پر واقع ہے۔ اس کی جغرافیائی جہت 15.8246°N 80.3521°E / 15.8246; 80.3521 ہے۔[5]

آب و ہوا

یہاں کا درجہ حرارت نسبتا گرم ہے۔ پورے کا اوسط درجہ حرارت 28.5 °C (83.3 °F) ہے۔خلیج بنگال پر واقع ہونے کی وجہ سے موسم سرما سرد اور موسم گرما نیاہت گرم ہوتا ہے۔ اس کی جغراجیائی وققع کی وجہ سے یہاں جنوب مغربی مانسون اور شمال مشرقی مانسون دونوں آتے ہیں۔[6]

حکومت

چیرالہ ایک درجہ اول کا بلدیہ ہے۔ اس کی کی تاسیس 1 اپریل 1948ء کو ہوئی تھی اس کا کل رقبہ 13.57 مربع کلومیٹر ہے اور کل 33 الیکشن وارڈ ہیں۔

معاشیات

یہاں کپڑوں کی بنائی کا کام بہت بڑے پیمانے پر ہوتا ہے اور اسی کیے یہاں کی ساڑیاں بھی مشہور ہیں۔[7]

شماریات

بھارت میں مردم شماری، 2011ء کے مطابق شہر کی کل آبادی 172,826 ہے جس میں 85,735 اور 87,091 خواتین ہیں۔[8]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.