پیچش (dysentery) ایسے مرض کو کہتے ہیں کہ جب آنتوں میں شوزش (inflammation) کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہو اور اس حالت میں عام طور اسہال کی کیفیت بھی نمودار ہوجاتی ہے لیکن لازمی نہیں کہ ہمیشہ ایسا ہوتا ہو۔ آنتوں کی سوزش عام طور پر اس آنت کے حصے میں زیادہ دیکھنے میں آتی ہے جسے قولون (colon) کہتے ہیں۔ پیچش کی کیفت میں پیٹ میں مروڑ (cramp)، درد، متلی (nausia) اور قے کی علامات بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ پیچش میں جو اسہال ہوتا ہے اس میں سوزش یا التہاب کے باعث ہونے والی نسیجی توڑ پھوڑ کی وجہ سے چکناہٹ (mucus) اور خون کی ملاوٹ بھی نظر آسکتی ہے۔ پیچش متعدد اقسام کے خردنامیوں (microorganisms) کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہے جن میں virus، اوالین (protozoa)، جراثیم (bacteria) اور طفیلیوں (parasite) وغیرہ کے ساتھ ساتھ کیمیائی خراشین (irritants) بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ پیچش کی نہایت عام اقسام میں جراثیم shigella کی وجہ سے ہونے والی عصوی پیچش (bacillary dysentery) اور طفیلیہ امیبہ (ameba) کی وجہ سے ہونے والی امیبی پیچش (amebic dysentery) شامل ہیں۔

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.