پطرس اعظم

From Wikipedia, the free encyclopedia

پطرس اعظم

پطرس اعظم یا پیٹر اعظم (پیدائش: 9 جون 1672ء (گریگوری عیسوی تقویم) یا 30 مئی 1672ء— وفات: 8 فروری 1725ء (گریگوری عیسوی تقویم) یا 28 جنوری 1725ء) سلطنت روس کا شہنشاہ تھا۔ پطرس کا تعلق روس کے روسی زار شاہی خاندان سے تھا۔ اُس نے 1682ء سے 1725ء تک حکومت کی۔اُسے روس کا بیدار مغز شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

اجمالی معلومات پطرس اعظم, (روسی میں: Пётр I) ...
پطرس اعظم
(روسی میں: Пётр I) 
Thumb
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (روسی میں: Романов Пётр Алексеевич) 
پیدائش 30 مئی 1672ء [1][2][3] 
ماسکو [4][5] 
وفات 28 جنوری 1725ء (53 سال)[6][2][3] 
سینٹ پیٹرز برگ [7][5] 
مدفن پیٹر اینڈ پال کیتھیڈرل  
طرز وفات طبعی موت  
شہریت روسی زار شاہی
سلطنت روس
روس [8][5] 
رکن فرانسیسی اکادمی برائے سائنس  
عارضہ دمہ [9]
مے پرستی [10] 
خاندان رومانوف خاندان  
مناصب
شہنشاہ کُل روس  
برسر عہدہ
2 نومبر 1721  – 8 فروری 1725 
عملی زندگی
پیشہ حاکم ،  ریاست کار  
مادری زبان روسی  
پیشہ ورانہ زبان روسی  
عسکری خدمات
عہدہ جرنیل  
اعزازات
 آرڈر آف سینٹ اینڈریو (1703)[11]
 آرڈر آف ایلی فینٹ
 آرڈر آف دی وائٹ ایگل  
دستخط
Thumb
 
بند کریں

سوانح

1696ء میں ازوف کا علاقہ ترکوں سے چھینا۔ 1697ء میں بیلجیم، ہالینڈ، انگلینڈ، آسٹریا اور جرمنی کا دورہ کیا اور جہاز سازی کا فن اور ٹکنیکل سائنس کا علم حاصل کیا۔ 1700ء میں چارلس دوازدہم شاہ سویڈن سے جنگ ناروا میں شکست کھائی جس کا بدلہ 9 سال بعد لیا۔ 1711ء میں ایک معاہدہ کیا جس کی رو سے ترکوں کو ازوف کا علاقہ واپس مل گیا۔ 1721ء میں سویڈن سے جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا جس کی رو سے کئی علاقے روس کے قبضے میں آ گئے۔

پیٹر نے 1703ء میں سینٹ پیٹرز برگ کی بنیاد رکھی۔ 1722ء میں ایران سے جنگ ہوئی جس میں پیٹر کو کامیابی حاصل ہوئی۔ روس میں معاشرتی اور تعلیمی اصلاحات رائج کیں اور فوج اور بحریہ کی از سرنو تنظیم کی۔ سائنس اور فنون لطیفہ کی بھی ہمت افزائی کی اور روس کے لوگوں کو مغربی تہذیب سے روشناس کیا۔ ایک دہقان عورت سے شادی کی جو پیٹر کی وفات پر کیتھرائن اول کے لقب سے تخت پر بیٹھی۔

حوالہ جات

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.