From Wikipedia, the free encyclopedia
پرینکا چوپڑا 18 جولائی 1982ء کو جمشید پور،بہار (حالیہ؛جھاڑکھنڈ) میں پیدا ہوئی۔ سابق مس ورلڈ اوربھارتی اداکارہ 38 سالہ پرینکا چوپڑاکی شہرت اب بولی ووڈ سے نکل امریکا بلکہ پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔2015ء میں بولی ووڈ فلم باجی راﺅ مستانی میں شاندار پرفارمنس سے بڑھ کر انھیں امریکی ٹی وی شوکوانٹیکو سے عالمگیر پہچان ملی ہے۔ ایک بھارتی اداکارہ کی حیثیت سے امریکی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔ امریکا کے اہم شہروں میں بل بورڈز پر پرینکا چوپڑا کی تصاویر آویزاں نظر آتی ہیں۔ پرینکا کو حال ہی میں اس ڈرامے کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔2015ء میں انھیں ایک امریکی اخبار نے ٹوئٹر پربھارت کی مقبول ترین شخصیت قرار دیا۔ پرینکا2014ء سے معروف میگزین ایلے) کے لیے ہر ماہ باقاعدہ کالم بھی لکھتی ہیں۔ ایک برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے گذشتہ دس برسوں میں چار مرتبہ انھیں ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔
پریانکا چوپڑا | |
---|---|
(انگریزی میں: Priyanka Chopra)[1]،(ہندی میں: प्रियंका चोपड़ा) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 جولائی 1982ء (42 سال)[2][3][4] جمشیدپور [5] |
رہائش | نیویارک شہر |
شہریت | بھارت |
قد | 167 سنٹی میٹر |
شریک حیات | نک جوناس (1 دسمبر 2018–) |
ساتھی | نک جوناس (مئی 2018–1 دسمبر 2018) |
تعداد اولاد | 1 |
مناصب | |
یونیسف کے خیر سگالی سفیر | |
آغاز منصب 2010 | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لا مارٹنیری لکھنؤ |
پیشہ | شریک مقابلہ حسن ، فلم اداکارہ ، فیشن ماڈل ، گلو کارہ ، فلم ساز ، ماڈل |
مادری زبان | انگریزی ، ہندی |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [6]، انگریزی [7]، مراٹھی |
شعبۂ عمل | موسیقی [8]، گلوکاری [8]، فلم سازی [8] |
اعزازات | |
100 خواتین (بی بی سی) (2022)[9] فنون میں پدم شری (2016) قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:فیشن ) (2009) | |
دستخط | |
IMDB پر صفحہ[10] | |
درستی - ترمیم |
ویکی ذخائر پر پریانکا چوپڑا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.