From Wikipedia, the free encyclopedia
ٹھُمری نیم کلاسیکی موسیقی کی ایک اہم اور مشہور صنف ہے جسے خیال کی طرح استھائی اور انترہ میں کیوں اور تانوں سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ ٹھمری میں ارادے کہے جاتے ہیں تاکہ تاثر پیدا ہو۔ اس کے علاوہ راگ کی صحت کا خیال رکھنا ضروری نہیں اگرچہ اچھے گویّے اس کا مکمل خیال رکھتے ہیں۔
برصغیر کی اصناف موسیقی | |
اقسام موسیقی | |
اقسام موسیقی | |
ٹھمری نیم کلاسیکی موسیقی کی ایک بہت پرانی صنف ہے۔ ٹھمری کی بنیادیں محمد شاہ رنگیلے کے دور میں استوار ہوئیں لیکن عمارت اودھ کے نواب واجد علی شاہ کے دربار میں تعمیر ہوئی۔ ابتدا میں ٹھمری کے ساتھ ناچ کے بھاؤ عرض کرنا رواج ہوتا تھا، لیکن بعد میں اس قید کو ختم کر دیا گیا۔
ٹھمری خصوصاً عورتوں کی آوازوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایجاد ہوئی۔ یہ زنانی ٹھمری کو نا صرف ایک مخصوص شکل بلکہ ایک مخصوص مقصد بھی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹھمری میں گائے جانے والے موضوع عموماً جنس اور جنسی خیالات پر مبنی ہوتے ہیں۔
ٹھمری میں سروں کا پھیلاؤ اتنا نہیں ہوتا جتنا خیال میں نظر آتا ہے۔ اگرچہ خیال میں ہر قسم کی تان استعمال ہوتی ہے، ٹھمری میں صرف بول تان اور پھرت کی مختصر اجازت ہے اور تال کے ایک چکر سے زیادہ لمبی تان نہیں کہی جاتی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.