Remove ads

وسطی امریکا (central america) بر اعظم امریکا کا وسطی جغرافیائی علاقہ ہے جسے ہسپانوی زبان میں سینٹرو امریکا یا امریکا سینٹرل کہا جاتا ہے۔ اسے اس طرح بھی بیان کیا جا سکتا ہے کہ براعظم شمالی امریکا کا جنوبی علاقہ جو جنوب مشرق میں براعظم جنوبی امریکا سے منسلک ہے۔

اجمالی معلومات وسطی امریکا Central America, رقبہ ...
وسطی امریکا
Central America
وسطی امریکا کا نقشہ
رقبہ523,780 کلومربع میٹر (202,230 مربع میل)[1]
آبادی42,682,190 (2012 estimate)[2]
کثافت77 بر کلومیٹر مربع (200/مربع میل)
ممالک
نام آبادیوسطی امریکی
خام ملکی پیداوار$203.73 بلین (زر مبادلہ کی شرح) (2013)
$370.52 بلین (مساوی قوت خرید) (2013).
فی کس خام ملکی پیداوار$4,783 (زر مبادلہ کی شرح) (2013)
$8,698 (مساوی قوت خرید) (2013).
زبانیںہسپانوی زبان, انگریزی زبان, Mayan languages, Garifuna, Kriol, and other languages of Mesoamerica
منطقۂ وقتUTC – 6:00, UTC – 5:00
بڑے شہر (2010)فہرست وسطی امریکہ کے بڑے شہر[3]

گواتیمالا کا پرچم گواتیمالا شہر
نکاراگوا کا پرچم ماناگوا
ہونڈوراس کا پرچم ٹیگوسیگلپا
پاناما کا پرچم پاناما شہر
ایل سیلواڈور کا پرچم سان سلواڈور
ہونڈوراس کا پرچم سان پیڈرو سولا
کوسٹاریکا کا پرچم سان خوزے، کوسٹاریکا
پاناما کا پرچم سان میگولیتو ضلع
ایل سیلواڈور کا پرچم سانتا آنا، ایل سیلواڈور

گواتیمالا کا پرچم کویتسالتینانگو
بند کریں
فائل:Central America Geographical.jpg
وسطی امریکا و کیریبین کا جغرافیائی نقشہ (اردو میں)

یہ علاقہ تقریبا 592،000 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ آبادی 40،000،000 ہے۔

بحر الکاہل اس کے جنوب مغرب، بحیرہ کیریبین اس کے شمال مشرق اور خلیج میکسیکو اس کے شمال میں واقع ہے۔

یہ علاقہ آتش فشانی پٹی پر واقع ہے اس لیے آتش فشاں پھٹنے اور زلزلوں کے واقعات یہاں اکثر رونما ہوتے ہیں۔ نکاراگوا کا دار الحکومت ماناگوا 1931ء اور 1972ء میں زلزلوں سے تباہ ہوا جبکہ 2001ء میں دو زلزلوں نے ایل سیلواڈور کو زبردست نقصان پہنچایا۔

وسطی امریکا مندرجہ ذیل ممالک میں منقسم ہے:

دیگر معلومات ملک کا نام مع پرچم, فہرست ممالک بمطابق رقبہ (مربع کلومیٹر) ...
ملک کا نام
مع پرچم
فہرست ممالک بمطابق رقبہ
(مربع کلومیٹر)
فہرست ممالک بمطابق آبادی
(بمطابق یکم جولائی 2005ء)
فہرست ممالک بمطابق کثافتِ آبادی
(فی مربع کلومیٹر)
دارالحکومت
 بیلیز 22966 291000 14 بلموپان
 کوسٹاریکا 51100 4327000 85 سان ہوزے
 ایل سیلواڈور 21040 6881000 327 سان سلواڈور
 گواتیمالا 108890 12599000 116 گوئٹے مالا شہر
فائل:Flag of Honduras (2008 Olympics).svg ہونڈیورس 112492 7205000 64 ٹیگوسیگلپا
 نکاراگوا 129494 5487000 42 ماناگوا
 پاناما 75517 3232000 43 پاناما شہر
کل 521499 40001000 77
بند کریں

وسطی امریکا کی کئی جدید تعریفوں میں بیلیز اور پاناما کو اس میں شامل کیا گیا ہے جو 19 ویں صدی میں اسپین سے آزادی حاصل کرنے کے بعد تخلیق پانے والی وفاقی جمہوریہ وسطی امریکہ میں شامل نہیں تھے۔

خاکنائے پاناما پر واقع پاناما ایک بین البراعظمی ملک ہے، جہاں بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کو ملانے والی نہر پاناما ملک کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے ساتھ ساتھ براعظم شمالی و جنوبی امریکا کو الگ بھی کرتی ہے۔

Remove ads

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.

Remove ads