Remove ads
پاکستان کی مسلح افواج کا اعلی ترین سطح کے افسران کا تربیتی ادارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی یا این ڈی یو (انگریزی: National Defense University NDU) یا جامعہ قومی دفاع، پاکستان کی مسلح افواج کے جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز (جے ایس ہیڈ کوارٹرز یا مشترک فوجی مرکز)کی سرپرستی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز یا قومی سلامتی اور تزویراتی تحقیقات کی اعلی تعلیم کے لیے قائم کردہ ایک ادارہ ہے۔ یونیورسٹی کو وفاق اور ہا ئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور وزارت دفاع کی طرف سے مشترکہ طور پر سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے۔ این ڈی یو قومی سلامتی کی حکمت عملی کی ترقی کے لیے تربیت اور تعلیم فراہم کرتا ہے۔
شعار | "علم الانسان ما لم یعلم " [القرآن (30:96:5)] |
---|---|
قسم | Public |
قیام | 27 جنوری 2007 |
لیفٹینینٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، ہلال امتیاز ملٹری) | |
پتہ | National Defence University, E-9.، اسلام آباد, 44000، پاکستان |
ویب سائٹ | www.ndu.edu.pk |
نیشنل ڈیفنس کالج اسلام آباد، مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے۔
این ڈی یو 1963ء میں قائم کیا گیا، جب کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں پہلا آرمی وار کورس شروع ہوا۔ اس کے بعد 1971ء میں، ایک خصوصی نیشنل ڈیفنس کالج راولپنڈی میں پاکستان کی قومی اسمبلی کی پرانی عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ 1995ء میں، نیشنل ڈیفنس کالج اسلام آباد، مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں اپنے موجودہ کیمپس میں منتقل ہو گیا۔
حکومت پاکستان کے حکم پر نیشنل ڈیفنس کالج کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے درجے پر ترقی دی گئی۔ اس سلسلے میں آرڈیننس یا عبوری قانون پر صدر پاکستان نے27 جنوری 2007ء کو دستخط کیا۔
"قومی سلامتی اور دفاع پر زور دیتے ہوئے، پالیسی اور حکمت عملی کی تشکیل میں اعلی تعلیم کی فراہمی اور ایک قومی فکر گاہ یا تھنک ٹینک کے طور پر کام کرنا "
یاسمین کی سنہری چادر قومی رنگ کے سبز پس منظر پر نمایاں ہے۔ مرکز میں پاکستانی مسلح افواج کے تین رنگ بین الافواج تنظیم یا ادارہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ نچلے حصہ میں موجود تلوار اور قلم عزت، طاقت اور سیکھنے کے ذریعے کامیابی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نعرہ سب سے اوپر مرکز میں سونے کے حروف میں لکھا ہوا ہے۔
قرآن کریم کی آیت
علم الانسان ما لم یعلم (اردو: انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ انگریزی: Taught man that which he knew not)
[القرآن (30:96:5)]
صدر پاکستان این ڈی یو کے امیر جامعہ یا چانسلر ہیں۔ این ڈی یو کا انتظام پاکستان کی مسلح افواج کے ایک تین ستارے والے جرنیل یا لیفٹیننٹ جنرل چلاتے ہیں، جنہیں یونیورسٹی کے صدر کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے۔ پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اس کے موجودہ صدر ہیں اور فیکلٹی کے سربراہ بھی ہیں۔[1]
یونیورسٹی چار زیریں اداروں پر مشتمل ہے، جو درج ذیل ہیں۔
یونیورسٹی کے تین الحاق شدہ کالج ہیں:
نیشنل سیکیورٹی کالج، آرمڈ فورسز وار کالج اور فیکلٹی آف کنٹیمپرری سٹڈیز (FCS)، دفاع اور معاشرتی علوم میں تحقیق کرنے کے لیے معلم کالج کے طور پر کام کرتے ہیں، جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز ISSRA ایک دماغ اور تھنک ٹینک یا فکر گاہ کے طور پر کام کرنے کے علاوہ قومی سلامتی اور ابلاغی کارگاہ یا میڈیا ورکشاپ، کیپ سٹونCAPSTONE یا اعلی درجے کے کورسز اور سیمینار یا مذاکرات کا انعقاد کراتی ہے۔
انتظامی بازو یا ایڈمنسٹریٹو ونگ تمام جامعہ کو انتظامی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس ونگ کی سربراہی ایک بریگیڈیر کرتے ہیں۔
زیادہ تر طالب علم اسلام آباد کے شہریوں، سرکاری ملازمین اور سٹاف کالج کوئٹہ سے تعلیم یافتہ لیفٹینینٹ کرنل،کرنل اور بریگیڈئر رینک کے فوجی افسران کی ہوتی ہے۔ 1988ء سے اتحادی دوست ممالک کے افسران بھی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس میں شرکت کرتے ہیں۔ اب تک 3061 شرکاء نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجویشن کر چکے ہیں۔ اس میں 39 دوست ممالک کے 469 افسران اور قومی سلامتی ورکشاپ کے 570 شرکاء بھی شامل ہیں۔ آج، تمام فوجی قیادت اور سول قیادت کی اکثریت ،اس ادارے کی فارغ التحصیل ہے۔
یونیورسٹی کا ماسٹر پروگرام ایک دو سالہ سخت مطالعاتی نظام العمل ہے۔ طالب علموں کو اعلی درجے کے تزویراتی طریقوں، حل تنازعات، جوہری سیاست اور سفارتکاری پر تعلیم دی جاتی ہے۔ این ڈی یو کے ادارے حکومت کی پالیسیوں کی ارتقا میں یونیورسٹی کی معاونت کے ساتھ ساتھ مصنوعی جنگی کھیل یا وار گیمز اور نقلی جنگ کے حالت کی مشق بھی کراتے ہیں۔
این ڈی یو قومی سلامتی کے معاملات پر ایک قومی فکر گاہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ سفارشات حکومت اور مسلح افواج کو فراہم کی جاتی ہیں۔ این ڈی یو دیگر قومی تھنک ٹینکوں یا فکر گاہوں اور دوست ممالک کی دفاعی یونیورسٹیوں یا جامعات کے ساتھ تعلیمی روابط کو برقرار رکھتا ہے۔
صدور
کمانڈانٹ
پاکستان آرمی
جنرل
لیفٹینینٹ جنرل
میجر جنرل
پاکستان ایئر فورس
پاکستان بحریہ
سول سرونٹس
وکلا
ارکان پارلیمنٹ
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.