نعیم الدین مراد آبادی
استاد العلماء مفسر اعظم صدر الأفاضل حضرت علامہ مولانا مفتی سید نعیم الدین قادری مرادآبادی From Wikipedia, the free encyclopedia
استاد العلماء مفسر اعظم صدر الأفاضل حضرت علامہ مولانا مفتی سید نعیم الدین قادری مرادآبادی From Wikipedia, the free encyclopedia
ممتاز عالم دین جن کا تاریخی نام 'غلام مصطفے' تھا۔ والد کا نام مولانا محمد معین الدین نزہت صاحب تھا۔ ( 21 صفر المظفر 1300ھ۔ 18 ذوالحجہ 1367ھ )
نعیم الدین مراد آبادی | |
---|---|
لقب | صدر الافاضل |
ذاتی | |
پیدائش | 1 جنوری 1887 (21 صفر 1300ھ ) مرادآباد, شمال مغربی صوبے, برطانوی راج |
وفات | 13 اکتوبر 1948 61 سال) (18 ذو الحجہ 1367ھ) | (عمر
مدفن | جامعہ نعیمیہ مراد آباد (مرادآباد) |
مذہب | اسلام |
قومیت | انڈیاn |
دور حکومت | جنوبی ایشا |
فرقہ | سنی |
فقہی مسلک | حنفی |
بنیادی دلچسپی | فقہ, تفسیر |
قابل ذکر کام | تفسیر کنز الایمان, کتاب العقائد, دیوان اردو |
مرتبہ | |
مؤثر |
آٹھ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اردو اور فارسی کی کتب والد بزرگوار سے پڑھیں۔ ملا حسن تک درس نظامی حضرت مولانا شاہ فضل احمد سے پڑھا اور حضرت مولانا سید شاہ گل محمد سے 1318ھ میں تکمیل کر کے افتاء نویسی سیکھی۔ طب کی تعلیم مولانا شاہ فضل احمد امروہوی سے حاصل کی۔ 1320ھ میں دستار بندی ہوئی۔آپ کے نمایاں شاگردوں میں مفتی عبد الجلیل نقشبندی بھی سر فہرست ہیں۔جن کا مزار ٹھاروشاہ سندھ پاکستان میں واقع ہے۔
تدریس میں خاصا کمال حاصل تھا اور 'استاذ العلماء' کے لقب سے مشہور تھے۔ مولانا احمد رضا خان فاضلِ بریلوی نے انھیں 'صدرالافاضل' کا خطاب دیا۔
ایک عرصہ تک مولانا ابو الکلام آزاد کے رسائل ابلاغ اور الہلال میں مضامین لکھتے رہے۔ بیس برس کی عمر میں مولانا شاہ محمد سلامت اللہ رام پوری کے رسالہ 'اعلام الاذکیا' کی تائید میں 'الکلمتہ العلیاء' لکھا۔ آپ زبردست مناظر تھے۔ امام احمد رضا خان بریلوی کے ترجمۂ قرآن کنز الایمان پر تفسیری حاشیہ بنام خزائن العرفان تحریر کیا۔
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی گجرات۔ مفتی محمد حسین نعیمی لاہور۔ علامہ غلام فخر الدین گانگوی میانوالی ۔ جسٹس پیر محمد کرم شاہ بھیرہ شریف ۔
تصنیفات وتالیفات: دینی وملی، سیاسی وسماجی، تدریسی اور تبلیغی خدمات کے باوجود صدر الافاضل نے تقریباً دودرجن کتابیں بطور یاد گار چھوڑی ہیں۔
1946ء میں بنارس میں منعقدہ آل انڈیا سنی کانفرنس میں سنی علما میں اتحاد و اتفاق کی فضا پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
67 برس کی عمر میں 18 ذوالحجہ 1367ھ میں وصال ہوا۔ جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں مزار ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.