پاکستانی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
نرما یا عائشہ جہانگیر (انگریزی: Nirma (actress)) (ولادت: 21 جولائی 1974ء) سابقہ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔[1] نرما نے پہلے ماڈلنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اس کے بعد ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا۔[2]
نرما 21 جولائی 1974ء کو کویت میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصلی نام عائشہ جہانگیر تھا۔ نرما نے ابتدائی تعلیم کویت میں مکمل کی۔ اپنے والد کی وفات کے بعد، وہ اپنے خاندان کے ساتھ لاہور چلی گئیں۔ فلم ساز اعجاز درانی نے عائشہ جہانگیر کا نام تبدیل کر کے نرما رکھ دیا۔[3]
نرما کا پہلا ڈراما رنجیش تھا اس کے بعد انھوں نے دو ٹیلی ویژن سیریل، دو چاند اور سرکار صاحب میں کام کیا۔ نرما کی پہلی فلم بازیگر تھی اور اس کے بعد انھوں نے لاج، شرارت، قرض اور بہرام ڈاکو جیسی فلموں میں کام کیا۔ 1997ء میں، نرما نے فلم ڈریم گرل میں ایک منچ رقاصہ کا کردار ادا کیا جس کی ہدایت کاری سنگیتا نے کی تھی۔
فلم | سال |
---|---|
بازیگر[4] | 1996ء |
عاشقی کھیل نہیں[4] | 1997ء |
ڈریم گرل | 1997ء |
راجا پاکستانی | 1997ء |
قرض [4] | 1997ء |
نکاح [5] | 1998ء |
دل میں چھپا کے رکھنا | 1999ء |
ایک اور لوو سٹوری[5] | 1999ء |
غدّار | 1999ء |
انگارے | 2000ء |
کہاں ہے قانون | 2000ء |
آگ کا دریا | 2000ء |
خان زادہ | 2001ء |
باغی | 2001ء |
دولت | 2001ء |
سنگرام | 2001ء |
غازی علم الدین شہید | 2002ء |
بہرام ڈاکو | 2002ء |
بغاوت | 2002ء |
عاطف چودھری | 2002ء |
الله راکها | 2002ء |
چن مہر | 2002ء |
ارائیں دا کھڑک | 2002ء |
کالیا | 2003ء |
لاج | 2003ء |
یہ وعدہ رہا | 2003ء |
شرارت[4] | 2003ء |
شیر پاکستان | 2014ء |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.