ناگپور

From Wikipedia, the free encyclopedia

ناگپور

ناگپور (انگریزی: Nagpur مراٹھی: नागपुर) بھارت کے صوبہ مہاراشٹر کا مشہور شہر، جو بھارت کے بالکل وسط میں واقع ہے۔ ناگ ندی کے کنارے آباد یہ شہر بھارت کا تیرہوں اور دنیا کا ایک سو تیرہوں بڑا شہر سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں اسے بھارت کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔
اس شہر کی تقریباً نصف آبادی مراٹھی زبان بولنے والوں پر مشتمل ہے۔ سنتروں کی کاشت شہر اور اطراف میں بہت بڑے پیمانے پر ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس شہر کو "سنتروں کا شہر" بھی کہا جاتا ہے۔ دیگر اہم صنعتوں میں کپاس، کاغذ، کیمیائی اشیاء اورآلاتی ہندسیات کافی مشہور ہیں۔
اسی طرح یہ شہر ہندو شدت پسند تحریک راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ﴿RSS﴾ اور امبیڈکر کے متبعین کا مرکز بھی ہے۔ ناگپور کی تشکیل جدید راجا بخت بلند شاہ نے کی۔

اجمالی معلومات ناگپور, - مرکزی شہر - ...
ناگپور
 - مرکزی شہر - 
Thumb
 

تاریخ تاسیس 1702 
انتظامی تقسیم
ملک بھارت   [1][2]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ ناگپور ضلع  
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 21°08′59″N 79°04′50″E  
رقبہ 218 مربع کلومیٹر  
بلندی 310 میٹر  
آبادی
کل آبادی 2405665  
مزید معلومات
اوقات متناسق عالمی وقت+05:30  
سرکاری زبان مراٹھی  
رمزِ ڈاک
440 001 – 440 037 
فون کوڈ 712 
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
جیو رمز 1262180 
 
Thumb
بند کریں

وجہ تسمیہ

فائل:Nag copy.jpg
ناگ ندی

ناگ ندی ناگپور شہر کے قدیم علاقہ سے گذرتی ہے، اسی لیے اس شہر کا نام ناگپور رکھا گیا۔ بلدیہ کی سرکاری مہر میں بھی ایک ناگ کو ندی میں پھن پھیلائے دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح شہر میں ناگ سانپ کی بہتات تھی، اس وجہ سے بھی ناگپور نام پڑ گیا۔

کھیل

Thumb
وی سی اے اسٹیڈیم

ناگپور کرکٹ کا ایک اسٹیڈیم بھی موجود ہے جو گراس روٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ تک اپنا کردار نبھا رہا ہے، اس اسٹیڈیم کو ودربھ ایسوسیشن کرکٹ اسٹیڈیم کہا جاتا ہے۔

بیرونی روابط

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.