میکانی انجینئری ،انجینئری کی وہ شاخ ہے جس میں طبیعیات اور اموادی علم (material sciences) کے اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی میکانکی نظام کا تجزیہ، ڈیزائن ،مینوفیکچرنگ اور دیکھ بھال کرتے ہیں۔ یہ انجینئری کی وہ شاخ ہے جس میں کسی بھی چیز کو ڈیزائن کرنے یا اسے بنانے یا پھر مشینوں اور ٹولز کو چلانے سے حرارت یا تو پیدا ہوتی ہے یا پھر استعمال ہوتی ہے۔ یہ انجینئری کی سب سے بڑی اور پرانی شاخ ہے-

یہ انجینئری کی وہ شاخ ہے جس کے لیے مندرجہ ذیل مضامین کا سمجھنا بہت ضروری ہے جیسا کہ میکانیات، جنبشیات (kinematics)، ڈائنامکس، حر حرکیات (thermodynamics) ، اموادی علم، سٹرکچرل سائنس اور بجلی۔ میکانی انجینئری بنیادی اصول اور مختلف ٹولز جیسا کہ کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن، پروڈکشن لائف سائیکل کو مینوفیکچرنگ پلانٹس، صنعتی مشینری ،گرم اور ٹھنڈا کرنے والے نظام، نقل و حمل ، ہوائی جہاز، بحری جہاز، خود کار آلات ، روبالہ اور طبی آلات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مکینیکل انجینئری ایک الگ میدان کے طور پر اٹھارویں صدی میں یورپ میں صنعتی انقلاب کے دوران نمودار ہوئی- لیکن اس کا ارتقا ہزاروں سال پرانا ہے۔ مکینیکل انجینئری سائنس انیسویں صدی میں طبیعیات میں ترقی کے باعث سامنے آئی- مکینیکل انجینئری مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی جاری رکھے ہوئے ہے جیسا کہ کومپوسیٹس، آلاقیات (mechatronics) اور نینو ٹیکنالوجی۔ مکینیکل انجینئری، ہوا فضائی انجینئری (aerospace engineering) ، میٹالرجی انجینئری، آبی انجینئری (marine engineering) ، مدنی انجینئری ،برقی انجینئری ، پٹرولیم انجینئری ،مینوفیکچرنگ انجینئری اور کیمیائی انجینئری کا بھی کسی حد تک احاطہ کرتی ہے۔

تصاویر

Thumb
میکانکی انجینئروں کے بنے ہوئے پاور پلانٹس۔
Thumb
بحری جہاز کا ڈھانچہ

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.