From Wikipedia, the free encyclopedia
مولوی تمیز الدین پاکستانی مجلس دستور ساز کے صدر۔ خانخاں پور ضلع فرید پور مشرقی بنگال میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مقام پیدائش کے ہائی اسکول میں حاصل کی۔ پریذیڈنسی کالج کولکاتا سے بی۔ اے پاس کیا۔ ایم۔ اے کا امتحان 1913ء میں پاس کیا اور قانون کی ڈگری 1914ء میں حاصل کی۔ فرید پور میں وکالت شروع کی۔ 1915ء میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 1926ء میں بنگال لیجسلیٹو کونسل کے رکن ہوئے۔ 1937ء میں بنگال لیجسلیٹو اسمبلی کے مسلم لیگ کے امیدوار کی حیثیت سے رکن منتخب ہوئے۔ 1938ء میں بنگال کے وزیر صحت مقرر ہوئے۔ 1943ء میں وزیر تعلیم بنے۔ اس وقت ناظم الدین وزیر اعلیٰٰ تھے۔ 1946ء میں مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ آزادی کے بعد پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1948ء میں بااتفاق رائے اس کے نائب صدر ہوئے اور دسمبر 1948ء میں قائداعظم کی وفات پر دستور ساز اسمبلی کے صدر بنے۔ اسی سال وفد پاکستان روم پارلیمنٹری کانفرنس میں قیادت کی۔ نائیس واقع اطالیہ اور آٹوا واقع کینیڈا میں بھی پاکستان کے پارلیمنٹری وفود کی قیادت کی۔ 1958ء تک مشرقی پاکستان کی مسلم لیگ کے صدر رہے۔ مئی 1962ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن بنے اور بعد میں اسپیکر بھی منتخب ہوئے۔
مولوی تمیز الدین | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(بنگالی میں: মৌলভি তমিজউদ্দিন খান) | |||||||
اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان | |||||||
مدت منصب 11 جون 1962 – 19 اگست 1963 | |||||||
نائب | محمد افضل چیمہ | ||||||
| |||||||
مدت منصب 11 ستمبر 1948 – 12 اگست 1955 | |||||||
نائب | محمد ہاشم گذدر | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | جنوری1889ء فرید پور ضلع | ||||||
وفات | 19 اگست 1963ء (73–74 سال) ڈھاکہ | ||||||
جماعت | مسلم لیگ | ||||||
اولاد | راضیہ خان (بیٹی) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا جامعہ کلکتہ | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.