منجیما موہن
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
منجیما موہن ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں ، جو بنیادی طور پر تامل ، ملیالم اور تیلگو فلموں میں دکھائی دیتی ہیں۔ منجیما نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 1990 کی دہائی کے آخر اور 2000 کی ابتدائی ملیالم فلموں میں کیا تھا۔ بطور ہیروئین ان کی پہلی ملیالم فلم اورو وڈککن سیلفی ، نیوین پاؤلی کے ساتھ اور تامل اچچھم انبدھو مدامیاڈا دوسری فلم تھی جس کے لیے انھوں نے 64 ویں فلم فیئر ایوارڈز جنوبی 2017 میں بہترین ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ [2] [3]
Remove ads
Remove ads
ذاتی زندگی
منجیما موہن 11 مارچ 1993ء کو پیدا ہوئیں۔منجیما ملیالم فلموں کے سنیماٹوفوٹو گرافر وپن موہن اور ڈانسر کالامندالم گرجا کی بیٹی ہیں۔ نرملا بھون ہائر سیکنڈری اسکول ، ترواننتپرم ، کیرل میں نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، انھوں نے بی ایس سیکے لیے تمل ناڈو میں ، سٹیلا مارس کالج چنئی سے ریاضی میں ڈگری حاصل کی۔ [4]
فلمی کیریئر
منجیما موہن 1990 کے دہائی کے اختتام اور سن 2000 کے اوائل میں ملیالم فلم انڈسٹری میں ایک معروف چائلڈ آرٹسٹ تھیں ، انھوں نے تین سال تک سوریا ٹی وی پر بچوں کے لیے ایک ٹیلی ویژن کال ان شو کی میزبانی کی جس نے ملالی سامعین میں ان کی شہرت کو بڑھایا۔
اداکاری کا تجربہ رکھنے کے باوجود ، منجیما کہتی ہیں کہ جب انھوں نے فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی تو وہ "بالکل پراعتماد نہیں" تھیں اور ابتدائی ایام ان کے کیے "خوفناک" تھے۔ [5] بطور ہیروئن ان کئی پہلی 2015ح کی اورو وڈککن سیلفی تھی ، جس کے ہدایت کار جی پراجیت تھے اور فلم کی کہانی فنیت سری نواسن تھے، منجیما موہن فلم میں لیڈ کردار میں تھیں اور ان کے ساتھ اداکار نوین پاؤلی تھے۔ [6] فلم نے اچھی کارکردگی دکھائی اور اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلم میں شامل ہوئی۔
اورو واڈککن سیلفی کے بعد ، منجیما نے اپنی پہلی تامل فلم اچچھم انبدھو مدامیاڈا میں کام کیا۔ [3] اس کے ہدایتکار گوتم میننتھے ، جو اورو وڈاکن سیلفی میں منجیما موہن کے کام سے بہت متاثر ہوئے تھے ، منجیما موہن کو آڈیشن لینے کے بعد فلم میں مرکزی کردار کے لیے سائن کر دیا گیا۔ [7]
2017 میں منجیما موہن نے دو تمل فلموں میں کام کیا، پہلی فلم اداکار ادھیاندھی اسٹالن کے ساتھ فلم ایپاڈائی ویلم [8] اور دوسری فلم ساتھریان جس میں وہ اداکار وکرم پربھو کے مدمقابل کاسٹ ہوئیں۔ [9] 2019 میں ، منجیما موہن نے <i id="mwSg">میخائیل</i> ساتھ دوسری بار اداکار نوین پاؤلی کے مدمقابل ملیالم فلم میں واپسی کی۔ منجیما موہن نے بالی ووڈ کی معروف فلم کوئین کے آفیشل ملیالم ریمیک ، <i id="mwTg">زم زم</i> میں امالا پال کی جگہ لی ۔ منجیما موہن کی آنے والی کچھ تامل فلمیں بھی ہیں۔
Remove ads
فلموں کی فہرست
ایوارڈز اور نامزدگی
Remove ads
حوالہ جات
بیرونی روابط
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads