سابقہ بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل From Wikipedia, the free encyclopedia
ممتا کلکرنی (ولادت: 20 اپریل 1972ء) ایک سابقہ بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ کامیاب ہندی فلموں جیسے عاشق آوارا (1993ء)، وقت ہمارا ہے (1993ء)، کرانتی ویر (1994ء)، کرن ارجن (1995ء)، سب سے بڑا کھلاڑی (1995ء)، آندولن (1995ء)، بازی (1996ء)، چائنا گیٹ (1998ء) اور چھپا رستم (2001ء) میں دکھائی دیں۔ عاشق آوارا (1993ء) میں اپنی اداکاری کے لیے ممتا کلکرنی نے 1994ء کا فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ جیتا۔ راکیش روشن کی ہدایت کاری میں بننے والی کرن ارجن (1995ء) میں انھوں نے سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی۔ ممتا کلکرنی نے فلم ’کبھی تم کبھی ہم‘ میں اداکاری کرنے کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔
ممتا کلکرنی | |
---|---|
(بنگالی میں: মমতা কুলকার্নি) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 اپریل 1972ء (53 سال) ممبئی |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ممتا کلکرنی شادی شدہ ہیں اور ان کے شوهر کا نام وکرم گوسوامی ہے۔ کلکرنی کا تعلق ایک براہمن خاندان سے تھا اور ان کے خاندان کا دعوی ہے کہ اس کی شادی وکرم گوسوامی سے نہیں ہوئی تھی۔[1] جب کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے 2013ء میں وکی گوسوامی سے شادی کی تھی۔[2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.