ملیر ٹاؤن

From Wikipedia, the free encyclopedia

ملیر ٹاؤن

ملیر ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں ملیر ٹاؤن بھی شامل ہے۔

اجمالی معلومات ملیر ٹاؤن, تاریخ تاسیس ...
ملیر ٹاؤن
تاریخ تاسیس 14 اگست 2001 
Thumb
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   [1]
تقسیم اعلیٰ کراچی  
متناسقات 24°53′35″N 67°11′43″E  
آبادی
کل آبادی 604763 (2008) 
مزید معلومات
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
جیو رمز 1346942 
Thumb
بند کریں

ملیر ٹاؤن شہر کے مشرقی حصے میں واقع ہے جس کی آبادی 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق تقریبا 4 لاکھ ہے۔ مغرب اور شمال میں اس کی سرحدیں جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ملیر چھاؤنی سے لگتی ہیں جبکہ اس کے جنوب میں شاہ فیصل ٹاؤن اور ملیر ندی اور مشرق میں گڈاپ ٹاؤن واقع ہے۔ شاہ فیصل اور ملیر ٹاؤنز کے درمیان سے قومی شاہراہ (این-5) گزرتی ہے۔

ملیر ٹاؤن دیہی و شہری زندگی کا امتزاج رکھتا ہے اس کے مشرقی علاقوں میں باغات واقع ہیں جہاں سبزیوں ترکاریوں کے علاوہ پھل بھی اگائے جاتے ہیں اور کھیتی باڑی یہاں کی بیشتر آبادی کا ذریعہ معاش رہا ہے تاہم یہاں کی بیشتر آبادی خدمات و کاروبار کے شعبے کی جانب دھیان دے رہی ہے۔ ملیر ٹاؤن کی یہ زرخیزی ملیر ندی کی مرہون منت ہے جو اب بارش کے ایام ہی میں بہتی ہے۔ اس کے معروف علاقوں میں ماڈل کالونی، کھوکھراپار، ملیر توسیعی کالونی، ملیر کالونی اور ملیر سٹی شامل ہیں۔

2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم کامران اختر جبکہ ان کے نائب زاہد محمود ہیں۔

انتظامی تقسیم

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.