From Wikipedia, the free encyclopedia
مستعلیہ اہل تشیع کے دوسرے بڑے فرقے اسماعیلیہ کی ایک شاخ ہے۔ جس کے دو بڑے گروہ ہیں ایک نزاریہ ہے جو سب سے بڑا گروہ ہے اور تقریباً دو تہائی سے زیادہ اسماعیلیوں پر مشتمل ہے۔ دوسرا مستعلیہ ہے۔
مستعلیہ آئمہ کی اصلی ترتیب یہ ہے۔ اسماعیلی ابتدائی 19 اماموں کے بعد تین مستعلیہ امام ہیں۔
معاذ مستنصرباللہ کے جانشین پر اختلاف کی وجہ سے اسماعیلیہ کے دو گروہ ہو گئے ایک گروہ نے معاذ کے تعین کردہ نزار بن معاذ کو اگلا امام جانا اور دوسرے گروہ نے تخت نشین ہونے والے اگلے فاطمی خلیفہ احمد مستعلی کو ہی امام بنا لیا اسی لحاظ سے وہ مستعلیہ کہلائے۔ یہاں سے مستعلیہ فرقہ نمودار ہوتا ہے جو خود کو دعوت قدیم والا کہتے ہیں۔ ان کے بقیہ امام یہ ہیں۔
20۔احمد مستعلی
21۔امیر بن مستعلی
22۔طیب ابوالقاسم
طیب ابوالقاسم کے بعد مستعلیہ کے دو گروہ ہو گئے۔
آج کل تمام مستعلیہ، مستعلیہ طیبیہ یعنی بوہرہ ہی ہیں۔ یمن اور بھارت میں رہائش پزیر ہیں۔ بعد میں ان کا ایک داعی مطلق میں اختلاف ہو گیا تو یمن میں ان کو سلیمانی بوہرہ کہا جاتا ہے۔ اور بھارت میں داؤدی بوہرہ کہا جاتا ہے۔
بوہرہ میں سے کچھ لوگ سنی ہو گئے جو صغیری بوہرہ کہلاتے ہیں۔
داؤدی بہرہ کے ایک بہت چھوٹے گروہ کو 1980 ء سے ضیاء الدین صاحب کے بطور داعی مطلق اختلافی انتخاب پر علوی بوہرہ کہا جاتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.