Remove ads
محقق، نقاد ، پروفیسر From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈاکٹر محمد باقر (پیدائش: 4 اپریل، 1910ء- وفات: 25 اپریل، 1993ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو، فارسی اور پنجابی کے نامور اسکالر، محقق، افسانہ نگار، نقاد اور ماہرِ تعلیم اور جامعہ پنجاب کے شعبۂ فارسی کے صدر تھے۔
ڈاکٹر محمد باقر 4 اپریل، 1910ء کو لاہور بنگلہ، لائل پور (موجودہ فیصل آباد)، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔1939ء میں انھوں نے لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 1950ء سے 1970ء تک وہ جامعہ پنجاب کے شعبۂ فارسی کے صدر رہے اور 1965ء میں جامعہ پنجاب کے اورینٹل کالج لاہور کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ ان کی تصانیف میں اُردوئے قدیم - دکن اور پنجاب میں، تہذیب عمل، شعرائے پنجاب، لندن سے خطوط، لندن سے لاہور تک، احوال و آثار اقبال، احوال و تعلیمات شیخ ابو الحسن ہجویری داتا گنج بخش اور Lahore Past and Present کے نام سرفہرست ہیں۔[1]
ڈاکٹر محمد باقر 25 اپریل، 1993ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور کے ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.