From Wikipedia, the free encyclopedia
ابو القاسم جعفر بن حسن بن یحیی بن سعید حلی ساتویں صدی ہجری کے مشہور شیعہ فقیہ، اصولی اور عظیم شاعر ہیں جو محقق حلی اور محقق اول کے عنوان سے مشہور ہیں۔ وہ اپنے زمانے کے عظیم ترین اور مشہور ترین فقیہ اور مجتہدین کے درمیان میں خاص عظمت و اعتبار کے مالک ہیں، یہاں تک کہ لفظ "محقق" کو ان کے لیے بغیر کسی نشانے اور قرینے کے استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ ان کی تحقیقی اور علمی شخصیت مد نظر ہے۔
علامہ حلی، ابن داؤد حلی، سید عبدالکریم بن طاؤس اور ابن سعید حلی جیسے اکابرین ان کے شاگردوں کے زمرے میں شامل ہیں۔ خواجہ نصیر الدین طوسی ان کے لیے خاص احترام کے قائل تھے۔
عظیم ترین فقہی متون، جیسے شرائع الاسلام، المختصرالنافع فی فقہ الامامیہ ان کی تالیفات میں شامل ہیں۔
محقق حلی سنہ 602 ہجری قمری میں عراق کے شہر حِلّہ میں پیدا ہوئے۔ وہ ابتدا ہی سے اعلیٰ ذہانت اور حیرت انگیز استعداد اہلیت کے مالک تھے۔ بچپن ہی سے اپنے زمانے کے معمول کے علوم کے حصول میں مصروف ہوئے۔ انھوں نے عربی ادب (جو ان کی مادری زبان تھی) بخوبی سیکھ لیا۔ علم ہیئت، ریاضیات اور منطق و کلام کو ضرورت کے مطابق سیکھا؛ اور پھر فقہ اور اصول کو اپنے والد حسن بن یحیی اور اپنے زمانے کے مشہور علما ابن نما حلی اور سید فخار موسوی جو نامور فقیہ ابن ادریس حلی کے شاگرد تھے سے فیض حاصل کرتے ہوئے پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔
محقق حلی کے شاگردوں کی تعداد ان کی زندگی کے مختلف مراحل میں 400 تھی؛ ان کے شاگردوں میں سے بعض کے نام درج ذیل ہیں:
محقق کے تحریری اور فکری آثار بہت عمیق اور ان کی انشاء بہت سلیس ہے اور ان کی متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں اور صاحب کتاب ریحانۃ الادب، محمد علی مدرس تبریزی اور صاحب کتاب ریاض العلماء، میرزا عبداللہ اصفہانی افندی، نے ان میں سے 14 کتب کا تذکرہ کیا ہے جن میں سے بعض ابھی تک حوزات علمیہ کے نصاب میں شامل ہیں۔
متذکرہ کتب کے نام کچھ یوں ہیں:
محقق سنہ 676 ہجری قمری میں بروز جمعرات، 74 برس کی عمر میں وفات پاگئے اور حلہ میں مدفون ہوئے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.