محدود اختیارات والا عدلیہ کا کم درجہ افسر From Wikipedia, the free encyclopedia
مجسٹریٹ کی اصطلاح مختلف ممالک اور قوانین کے مختلف نظاموں میں ایک سویلین افسر کے لیے استعمال ہوتی ہے جو قانونی منتظم ہوتا ہے۔ قدیم روم میں مجسٹریٹی اعلیٰ ترین سرکاری افسری کا ایک عہدہ تھا جس کے پاس عدالتی اور انتظامی امور، دونوں کے ہی اختیارات تھے۔ دنیا کے دیگر حصوں میں جیسا کہ چین، ایک مجسٹریٹ کسی مخصوص جغرافیائی علاقے پر انتظامیہ کے لیے مجاز تھا۔ آج کے دور میں کچھ دائرہ اختیاروں میں مجسٹریٹ ایک عدالتی افسر ہے جو نچلی عدالت میں مقدمات کی سماعت کرتا ہے اور عام طور پر زیادہ معمولی یا ابتدائی معاملات سے نمٹتا ہے۔ اور کچھ دائرہ اختیاروں میں (مثلاً، انگلینڈ اور ویلز)، مجسٹریٹ عام طور پر تربیت یافتہ رضاکار ہوتے ہیں جنھیں ان کے مقامی علاقوں میں فوجداری اور دیوانی معاملات سے نمٹنے کے لیے مقرر کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں مجسٹریٹ کو ایک جج سے کم اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ جج عام طور پر بڑے اور زیادہ پیچیدہ مقدمات کی سماعت کرتے ہیں جبکہ مجسٹریٹ چھوٹے معاملات جیسے چھوٹے جرائم اور دیگر متعلقہ جرائم کی سماعت کرتے ہیں۔[1][2][3][4][5][6][7][8]
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ (17 September 2022) |
کینیڈا کی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس سر لائمن پور ڈف | |
پیشہ | |
---|---|
نام | جج، جسٹس آف پیس، مجسٹریٹ |
قسم پیشہ | پیشہ |
شعبہ ہائے فعالیت | قانون |
تفصیل | |
قابلیات | تجزیاتی ذہن، تنقیدی سوچ، غیر جانبداری، عقل |
درکار تعلیم | عام طور پر بطور وکیل تجربہ ہوتا ہے (دائرہ اختیار کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے) |
شعبۂ پیشہ | عدالتیں |
متعلقہ کام | بیرسٹر, مشیر قانون, پراسیکیوٹر |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.