From Wikipedia, the free encyclopedia
مادھو راؤ اول (14 فروری 1745ء – 18 نومبر 1772ء) مرہٹہ سلطنت کے چوتھے پیشوا تھے۔ ان کے دور اقتدار میں مرہٹہ سلطنت پانی پت کی تیسری جنگ کے زخموں سے جانبر ہونے کی کوشش کرتی رہی۔ اس صورت حال کو تاریخ میں "مرہٹوں کی حیات نو" سے تعبیر کیا گیا ہے۔ مادھو راؤ کو مرہٹہ تاریخ کے عظیم پیشواؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔
مادھو راؤ اول | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(مراٹھی میں: माधवराव पेशवे) | |||||||
مرہٹہ سلطنت کے پیشوا | |||||||
مدت منصب 23 جون 1761ء – 18 نومبر 1772ء | |||||||
حکمران | راجا رام دوم، ستارا | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 14 فروری 1745ء مراٹھا سلطنت | ||||||
وفات | 18 نومبر 1772ء (27 سال) پونے | ||||||
وجہ وفات | سل | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
نسل | مراٹھی | ||||||
مذہب | ہندو مت | ||||||
والد | بالاجی باجی راؤ | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |
مادھو راؤ نانا صاحب پیشوا کے دوسرے بیٹے تھے۔ سنہ 1745ء میں مادھو راؤ کی ساونور میں پیدائش ہوئی۔ ان کی پیدائش کے وقت مرہٹہ سلطنت کی سرحدیں مغربی، وسطی اور شمالی ہندوستان کے خاصے بڑے علاقوں تک پھیل چکی تھیں۔ 9 دسمبر 1753ء کو پونہ میں مادھو راؤ کا رمابائی سے بیاہ ہوا۔
ان کے والد نانا صاحب نے اپنے دور اقتدار میں مرہٹہ سلطنت کی سرحدوں کو بے حد وسیع کر دیا تھا اور ایک بہتر حکمرانی کی داغ بیل ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم وہ پانی پت کے میدان میں احمد شاہ ابدالی کے ہاتھوں 14 جنوری 1761ء کو مرہٹہ تاریخ کی بدترین شکست کے ذمہ دار بھی تھے۔ اس جنگ میں مرہٹوں نے اپنے بہترین جرنیل کھوئے، خود نانا صاحب کا بڑا بیٹا اور وارث وشواس راؤ بھی کام آگیا۔ نانا صاحب پیشوا کی وفات کے بعد سولہ سالہ مادھو راؤ مرہٹہ سلطنت کے اگلے پیشوا مقرر ہوئے اور ان کے چچا رگھوناتھ راؤ نائب السلطنت کے طور پر کام کرتے رہے۔
یہ حادثہ 7 ستمبر 1769ء کو صبح کے وقت پیش آیا۔ مادھو راؤ اپنے ساتھیوں کے ساتھ پونہ کے پروتی مندر سے لوٹ رہے تھے کہ اچانک ان کے ایک جرنیل رام سنگھ نے اپنی تلوار سے ان پر حملہ کر دیا۔ خوش قسمتی سے مادھو راؤ بروقت خبردار ہو گئے اور اس اچانک وار سے اپنے آپ کو بچا لیا لیکن بچاؤ کی اس کوشش میں ان کا کاندھا زخمی ہو گیا۔ مادھو راؤ کا خیال تھا کہ یہ رگھوناتھ راؤ کی کوشش تھی لیکن کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا اس لیے انھوں نے سالار رام سنگھ کو قید کر دیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.