فورٹ منرو
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
فورٹ منرو (Fort Munro) ڈیرہ غازی خان میں سطح سمندر سے 6470 فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی مستقر ہے۔ یہ ایک خوبصورت اور تاریخی جگہ ہے۔ یہ علاقے میں اپنی خوبصورتی اور قدرتی مناظرات کے لیے مشہور ہے، خاص طور پر اس کی سبز پہاڑیوں اور سرسبز جنگلات کی وجہ سے۔ فورٹ منرو کا نام ایک تاریخی قلعے کے نام پر رکھا گیا ہے، جو برطانوی دورِ حکومت کے دوران تعمیر کیا گیا تھا۔ یہاں کا موسم عموماً خوشگوار رہتا ہے، جو اسے گرمیوں کے دوران سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام بناتا ہے۔ فورٹ منرو میں سیاحت کے علاوہ، مقامی ثقافت اور روایات بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔
پہاڑی مستقر | |
فورٹ منرو | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع ڈیرہ غازی خان |
بلندی | 1,800 میل (6,470 فٹ) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے تقریباً 85 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور ملتان سے اس کا فاصلہ تقریباً 185 کلومیٹر ہے۔
فورٹ منرو (Fort Munro) ڈیرہ غازی خان میں سطح سمندر سے 6470 فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی مستقر ہے۔ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے قریباً 85 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور ملتان سے اس کا فاصلہ تقریباً 185 کلومیٹر ہے۔ فورٹ منرو جانے والا راستا پاکستان میں ایک ’اوپن ائیر میوزیم‘ کا درجہ رکھتا ہے۔ اس پرفضاء مقام پر کبھی کبھی برف باری بھی ہوتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جب جنوبی پنجاب میں سورج غضب کی گرمی برساتا ہے تو عوام کی ایک بڑی تعداد اس پر فضاء اور ٹھنڈے تفریحی مقام کا رخ کرتی ہے۔ فورٹ منرو کو اگر جنوبی پنجاب کا مری کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ فورٹ منرو میں سہولیات کی کمی ہے، اگر اس علاقے میں سہولیات فراہم کر دی جائیں تو اس علاقے کو پاکستان میں گرمیوں کی بہترین سیر گاہ (سمر ریزورٹ Summer Resort) میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
فورٹ منرو میں اناری ہل، جھیل، پیالہ، باغ اور فورٹ منرو کا بازار دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.