From Wikipedia, the free encyclopedia
عمرو بن سراقہ ابن اسحاق کی روایت کے مطابق غزوہ بدر میں شامل تھے۔
عمرو نام،نسب نامہ یہ ہے،عمرو بن سراقہ بن معتمر بن سراقہ بن انس بن اواہ بن زراح بن عدی بن کعب بن لوئی قرشی عددی۔ عبد اللہ مذکور الصدر صحابی عبداللہ بن سراقہ کے بھائی تھے۔ عمر فاروق کے نسب میں عبد اللہ بن قرط اور رسول اللہ کے نسب میں کعب پر شامل ہوتے ہیں۔
دعوت اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مشرف باسلام ہوئے اور بلا کشان اسلام کے ساتھ ہجرت کرکے مدینہ آئے اور رفاعہ بن عبدالمنذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یہاں مہمان ہوئے۔ [1]
مدینہ آنے کے بعد تمام غزوات میں آنحضرت ﷺ کے ہمرکاب رہے غزوہ بدر، غزوہ احد اور غزوہ خندق سب میں شرف جہاد حاصل کیا،[2] بڑے معرکوں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے سرایا میں بھی شریک ہوتے رہے، بعض بعض سریوں میں فاقہ پر فاقہ ہوتے؛ لیکن ابرو پر شکن تک نہ پڑتی،عامربن ربیعہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک سریہ میں عمرو بن سراقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمارے ہمراہ تھے،راستہ میں فاقہ کی نوبت آگئی ،عمرو چھریرے بدن کے نازک اندام اورلمبے آدمی تھے، اس لیے ان کی حالت زیادہ نازک ہو گئی اور پتھر باندھ کر چلنے کے لائق ہوئے۔ [3]
حضرت عمرو بن سراقہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہدِ خلافت میں وفات پائی،وفات کے بعد ان کی نسل نہ چلی۔[4]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.