پاکستان میں سیاستدان From Wikipedia, the free encyclopedia
شہریار خان آفریدی ایک پاکستانی سیاست دان جو وزیر مملکت برائے داخلہ اور قومی اسمبلی کے اگست 2018ء سے رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ قومی اسمبلی کے جون 2013ء سے مئی 2018ء تک رکن رہ چکے ہیں۔
شہریار خان آفریدی | |
---|---|
وزیر مملکت برائے داخلہ | |
آغاز منصب 31 اگست 2018ء | |
رکن قومی اسمبلی پاکستان | |
آغاز منصب 13 اگست 2018ء | |
مدت منصب جون 2013ء – 31 مئی 2018ء | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 مارچ 1971ء (53 سال) |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعۂ پشاور |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
شہریار 12 مارچ 1971ء کو پیدا ہوئے۔[1]
شہریار نے پاکستان کے عام انتخابات، 2002ء میں خیبر پختونخوا کے این اے-14 (کوہاٹ) میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا[2] مگر ناکام رہے۔ انھوں نے 12,083 ووٹ حاصل کیے اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار سے ہار گئے۔[3]
انھوں نے پاکستان عام انتخابات، 2013ء میں خیبر پختونخوا کے این اے-14 (کوہاٹ) میں پاکستان تحریک انصاف سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔[4][5][6][7] انھوں نے 68,129 ووٹ حاصل کیے اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار کو شکست دی۔[8]
وہ پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے حلقہ این اے-32 (کوہاٹ) سے دوبارہ منتخب ہوئے۔[9] انھوں نے 82,248 ووٹ حاصل کیے اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار گوہر محمد خان بنگش کو شکست دی۔[10]
نجی ٹی وی کے مطابق 28 اگست 2018ء کو شہریار خان کو عمران خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کی منظوری دی۔[11] 31 اگست 2018ء کو انھوں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔[12]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.