Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
شماریات وہ علم ہے جس میں دیٹا یا معلومات کو جمع کیا جاتا ہے، انھیں منظم کیا جاتا ہے، ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے اس سے نتائج اخذ کیے جاتے ہیں اور پھر مناسب انداز میں پیش کر دیا جاتا ہے۔ اس میں ڈیٹا یا معلومات کو حاصل کرنے کی منصوبہ بندی سے لے کر کر نتائج کو بیان کرنے تک کے تمام مراحل شامل ہیں۔ یہ معلومات انسانوں، چیزوں غرض کسی چیز یا موضوع سے متعلق ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر سروے، تجربات اور منصوبہ بندی کے لیے شماریات کو زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
شماریات کو انگریزی میں Statistics اور عربی میں إحصاء کہتے ہیں۔
شماریات سائنس ہے افراد کے گروہوں سے متعلق یا تجرباتی عددی مطعیات کو موثر استعمال میں لانے کا۔ یہ اس کے تمام پہلوں سے متعلق ہے، نہ صرف اس ڈیٹا کا جمع، تحلیل اور تفسیر، مگر ڈیٹا کے جمع کرنے کی تدبیر، تجربات کے مساحہ اور طرحبندی میں۔[1]
شماریاتگر ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو احصائی تحلیل کے کامیاب اطلاق کے لیے سوچ بچار میں خاص اہلیت رکھتا ہو۔ اکثر اوقات ایسے افراد نے یہ قابلیت فہرست برائے شعبہ جات شماریات کے اطلاق میں سے کسی میں کام کر کے حاصل کی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک شعبہ ریاضیاتی شماریات کا بھی ہے جو اس شعبہ کی نظریاتی اساس سے متعلق ہے۔
لفظ شماریات سے مراد ریاضیات کا شعبہ ہے جو اس مقالہ میں زیر بحث ہے۔ یہ لفظ یا اس کی جمع، "احصائیات" سے مراد ایسی قدر بھی ہو سکتی ہے (جیسا کہ اوسط) جو ڈیٹا کے مجموعہ سے حسابگر کیا گیا ہو۔
شماریات کو کچھ ریاضیاتی سائنس سمجھتے ہیں جس کا تعلق ڈیٹا کا اکٹھا کرنا، تحلیل، تفسیر یا وضاحت اور پیشکش ہے،[2] جبکہ دوسرے اسے ریاضیات کی شاخ کہتے ہیں جو ڈیٹا کے اکٹھے اور تفسیر کرنے سے متعلق ہے۔[3] اس کی تجریبی جڑوں اور اطلاقیات پر توجہ کی وجہ سے، شماریات کو عموماً ممیز ریاضیاتی سائنس سمجھا جاتا ہے بجائے کہ ریاضیات کی شاخ۔[4][5]
شماریاتگر ڈیٹا کی کفیت کو بہتر بناتے ہیں تجربات کی طرحبندی اور ساحہ نمونہ گیری سے۔ شماریات پیشنگوئی اور ڈیٹا اور احصائی تمثیل کے ذریعہ پیشنگوئی کے آلات مہیا کرتی ہے۔ شماریات متنوع تعلیمی شعبوں میں کام آتی ہے جس میں فطرتی اور معاشرتی سائنس، حکومت اور کاروبار شامل ہیں۔
احصائی طرائق کو ڈیٹا کے مجموعہ کو بیان یا خلاصہ کرنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے؛ اس کو بیاناتی شماریات کہتے ہیں۔ یہ تحقیق میں کارآمد ہے جب تجربات کے نتائج کا واصلات کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈیٹا میں قرینوں کو اس طرح تمثیل کیا جاتا ہے جو مشاہدات میں تصادف یا لاتیقن کی وضاحت کرتے ہیں اور اس کو زیرمطالعہ عملیات یا آبادی کے بارے استنتاج نکالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؛ اسے استنتاجی شماریات کہتے ہیں۔ سائنسی بڑھائی میں استنتاج حیوی رکن ہے، چونکہ یہ (ڈیٹا پر اساسی) پیشنگوئی فراہم کرتا ہے کہ نظریہ کس طرف منطقی طور پر لے جاتا ہے۔ رہبر نظریہ کو مثبوت کرنے کے لیے، ان استنتاج کو بھی پرکھا جاتا ہے، سائنسی طریقہ کار کے حصہ کے طور پر۔ اگر استنتاج درست نکلے، تو نئے ڈیٹا کے بیاناتی شماریات سے متعلقہ مفروضہ کے صحیح پن زیادہ ہو جاتا ہے۔ بیاناتی شماریات اور استنتاجی شماریات (جسے پیشنگوئی شماریات بھی کہتے ہیں) دونوں کو ملا کر اطلاقی شماریات بنتی ہے۔[6]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.