بھارتی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
رانی مکھرجی (انگریزی: Rani Mukerji) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[5] 2000 کی دہائی میں رانی مکھر جی ہندوستانی سینما میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں [6] [7]۔ رانی 7 فلم فیئر ایوارڈ جیت چکی ہیں اور ان کے کرداروں کو ہندوستانی عورتوں کے پردے پر پرانے کرداروں سے کافی فرق مانا جاتا ہے۔انھوں نے فلمی کیریئر بنگالی فلم بیئر پھول اور راجا کی آئے گی بارات سے کیا، دونوں فلمیں 1996 میں ریلیز ہوئیں۔
رانی مکھرجی | |
---|---|
(بنگالی میں: রাণী মুখার্জী) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 مارچ 1978ء (47 سال)[1][2] ممبئی |
شہریت | بھارت |
آنکھوں کا رنگ | بھورا |
بالوں کا رنگ | خاکی |
قد | 1.6 میٹر |
وزن | 58 کلو گرام [3] |
شریک حیات | ادتیے چوپڑا (2014–) |
تعداد اولاد | 1 |
والد | رام مکھرجی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ایس این ڈی ٹی جامعہ برائے خواتین متھی بائی کالج |
تخصص تعلیم | family and consumer science |
پیشہ | ادکارہ [4]، ماڈل ، فلم اداکارہ |
اعزازات | |
اپسرا اعزازا برائے بہترین مرکزی کردار اداکارہ (برائے:بلیک ) (2006) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:یووا (فلم) ) (2005) ایفا اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:ویر-زارا ) (2005) بولی ووڈ فلم اعزاز-بہترین معاون اداکارہ (برائے:یووا (فلم) ) (2005) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:ہم تم ) (2005) ایفا اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:ہم تم ) (2005) فلم فیئر کریٹکس اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:ستیہ ) (2003) زی سائن اعزاز برائے بہترین معاون کردار – اداکارہ (برائے:کچھ کچھ ہوتا ہے ) (1999) | |
نامزدگیاں | |
اسٹارڈسٹ ایوارڈ برائے عمدہ ڈراما اداکارہ (2012) اپسرا اعزازا برائے بہترین مرکزی کردار اداکارہ (2006) ایفا اعزاز برائے بہترین اداکارہ (2005) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (2005) ایفا اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (2005) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (2001) زی سائن اعزاز برائے بہترین معاون کردار – اداکارہ (1999) | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
1998 میں فلم غلام اور کچھ کچھ ہوتا ہے سے انھیں کامیابی ملی۔
رانی مکھرجی کلکتہ میں 21 مارچ 1978 میں پیدا ہوئیں [8][9]۔ان کے والد رام مکھرجی ایک فلمساز تھے اور فلمالیا کے بانیوں میں سے تھے، ان کی والدہ کرشنا مکھرجی سابقہ پس پردہ گلوکارہ تھیں [10] [11]۔ ان کے بڑے بھائی راجا مکھرجی ایک فلمساز اور ہدایت کار ہیں [12]۔ ان کی خالہ دیبا شری رائے بنگالی فلموں کی اداکارہ اور ان کی کزن کاجول ہندی فلموں کی اداکارہ ہیں [13]۔ ایک اور کزن ایان مکھرجی اسکرپٹ لکھاری اور فلم ہدایت کار ہیں [14]۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.