From Wikipedia, the free encyclopedia
رام نارائن (ہندی: राम नारायण) (پیدائش: 25 دسمبر 1927-9 نومبر 2024)[4]، ایک بھارتی سارنگی نواز ہیں۔ یہ بین الاقوامی شہرت پانے والے پہلے سارنگی نواز ہیں۔ رام نارائن اُدے پور میں پیدا ہوئے اور انھوں نے چھوٹی عمر میں سارنگی بجانا سیکھی۔ آل انڈیا ریڈیو لاہور نے پہلی بار 1944ء میں معاون سازندے کی حیثیت سے ان کی خدمات حاصل کیں۔ تقسیم ہند کے بعد رام نارائن 1947ء میں دہلی چلے گئے تاہم یہاں بھی ان کی حیثیت معاون کی ہی رہی۔ معاون سے آگے بڑھنے کے لیے وہ 1949ء میں بمبئی چلے گئے اور وہاں کی فلمی دنیا میں کام شروع کیا۔
1954 میں ایک ناکام کوشش کے بعد رام نارائن نے 1956 میں پہلی بار کامیابی سے ایک کنسرٹ تنہا کیا۔ انھوں نے اس طرح کے کئی البم ریکارڈ کروائے اور 60 کی دہائی میں اپنے فن کے مظاہرے کے لیے امریکا اور یورپ کے دورے شروع کیے۔ حالیہ دور میں انھوں نے بھارتی اور بیرونی طلبہ کو موسیقی کی تعلیم دی اور اکثر اوقات بھارت سے باہر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ انھیں 2005ء میں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا سویلین اعزاز پدما وبھوشن دیا گیا۔
ویکی ذخائر پر رام نارائن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.