دیشا پر مار

From Wikipedia, the free encyclopedia

دیشا پر مار
Remove ads

دیشا  پرمار ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ اسٹار پلس کے ڈرامے پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیارا میں بطور پنکھوری مرکزی کردار کے لیے مشہور ہیں۔ [1][2]

اجمالی معلومات دیشا پر مار, معلومات شخصیت ...
Remove ads

ابتدائی زندگی

دیشا پرمار نے سادھو واسوانی انٹرنیشنل اسکول دہلی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ اپنی اعلیٰ ثانوی تعلیم کے دوران میں، وہ رقص مقابلوں، ڈراموں اور فیشن شو میں حصہ لیتی رہیں۔

ذاتی زندگی

2020 میں  دیشا  راہول ویدیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ [3]

کیریئر

ایک سال تک، انھوں نے دہلی میں قائم ایک کمپنی ایلیٹ ماڈل مینجمنٹ انڈیا پرائیویٹ میں کام کیا۔

راجشری پروڈکشن نے جب  آڈیشن کا اہتمام کی تو انھوں نے اس  آڈیشن میں حصہ لیا اور پیار کا درد ہے میں پنکھوری کے مرکزی کردار کے لیے منتخب ہوگئیں، ان کی عمر اس وقت سترہ سال تھی جب انھیں اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

دیشا پرمار دہلی میں متعدد پرنٹ اور تجارتی اشتہارات میں نظر آئیں۔ [4] انھوں نے اپنی پڑھائی کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا کیونکہ انھیں پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیارا  میں بطور پنکھوری شو کی پیش کش قرار دیا گیا تھا۔ [5][6][7]

انھوں نے سیریل کے ساتھ ساتھ اشتہاروں میں بھی کام کرنا جاری رکھا۔[8]

حوالہ جات

Loading content...
Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads