From Wikipedia, the free encyclopedia
پہلا دلائی لامہ تبت کے وسطی علاقے گرومی روپا میں 1391میں پیدا ہوا۔ ان کا خاندانی نام پیماڈورجی تھا۔ انھوں نے تبتی زبان 14سال کی عمرمیں لکھنا اورپڑھنا سیکھی مذہبی تعلیمات کے پرچاراورروحانی قوتوں کے آشکارہونے پر 1411ء میں ان کا مذہبی نام گیدن دھرپا مشہور ہو گیا، انھوں نے مذہبی تعلیمات اورروحانیت کی بڑھوتری کے لیے 1416ء میں ایک اسکول قائم کیا اور باقاعدہ مذہبی تعلیم دینا شروع کردی، گیدن دھرپا کے اعلیٰ اصولوں اورتعلیمات کے باعث وہ جلد ہی ایک معزز اور اعلیٰ ہستی بن گئے اور1447ء تک بدھ مت کی تعلیمات کا سلسلہ پورے تبت تک پھیل گیا ان کا بنایاگیا اسکول بدھ ازم کی یونیورسٹی میں تبدیل ہو گیا انھوں نے بدھا کی تعلیمات اورفلسفہ پر 8 سے زائد کتابیں لکھی وہ بدھا کے عظیم استاد کے طورپرسامنے آئے، انھوں نے 1474ء میں 80سال کی عمرمیں وفات پائی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.