حیات آباد
پشاور کا ایک شہر From Wikipedia, the free encyclopedia
حیات آباد پاکستان کے پشاور کا ایک پوش علاقہ ہے۔[1]حیات آباد کا نام سابق گورنر خیبر پختونخوا حیات شیرپاؤ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ چونکہ پشاور کے تین اطراف قبائلی علاقہ جات ہیں اس لیے قبائلی علاقے کے خیبر ایجنسی سے حیات آباد جڑا ہوا ہے۔ حیات آباد پشاور شہر کا سب سے بہتر علاقہ سمجھا جاتا ہے۔1970ء کے بعد اس علاقے میں رہائش کے لیے اقدامات کیے گئے۔ حیات آباد کا پورا علاقہ ایک منظم طریقے سے پورے شہر میں سب سے صاف اور جدید سہولیات سے آراستہ سمجھا جاتا ہے۔ حیات آباد کل سات فیزوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر فیز کو پھر مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس ریڈینشل علاقے کی اپنی سیکیورٹی ہے۔ حیات آباد میں داخل ہونے کے لیے صرف چار راستے کھلے ہیں، پانچواں راستہ بھی تھا تاہم اسے فی الحال سیل کر دیا گیا ہے۔ حیات آباد سمیت پشاور کے دیگر علاقوں کو منظم و ترقی دینے کی ذمہ داری پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہے۔

بیرونی روابط
- گوگل میپ پر حیات آباد
- پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pda.gkp.pk (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.