From Wikipedia, the free encyclopedia
جالینوس،یونانی طبیب اور فلسفی تھاجو پیرگامون، ’’ ایشیائے کوچک‘‘ میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ ریاضی دان اور معمار تھا۔ سولہ برس کی عمر میں طب کا مطالعہ شروع کیا اور سمرنا، کورنتھ اور سکندریہ گیا۔ 158ء میں واپس آکر پیرگامون کے بادشاہ کا شاہی طبیب مقرر ہوا۔ 163ء میں روم گیا اور شہنشاہ مارکس آری لیس کا شاہی طبیب ہو گیا۔ لیکن چار سال بعد واپس پیرگامون آ گیا۔ تقریباً ڈیڑھ سو تصانیف طب منطق، صرف و نحو، اخلاقیات، فلسفہ اور ادب کے متنوع مضامین سے تعلق رکھتی ہیں۔ ارسطو اور افلاطون کی بعض کتابوں کی شرح بھی لکھی۔
جالینوس | |
---|---|
(لاطینی میں: Claudius Galenus) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2ویں صدی[1][2] پیرگامون [2] |
وفات | 3ویں صدی[3] روم |
رہائش | پیرگامون |
شہریت | قدیم روم |
عملی زندگی | |
استاذ | البینوس |
پیشہ | طبی مصنف ، جراح ، ماہر حیاتیات ، ماہر اعصابیات ، طبیب ، فلسفی [4] |
پیشہ ورانہ زبان | قدیم یونانی [5][6] |
شعبۂ عمل | طب [7]، تشریح ، فلسفہ [7]، منطق [7] |
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.