From Wikipedia, the free encyclopedia
ملکی وے یا راہِ شِیر [18] یا جادۂ شیر[19] یا شارع ابیض[20](انگریزی: Milky Way) اس کہکشاں کا نام ہے جس میں ہماری زمین، سورج اور نظام شمسی واقع ہیں۔ اس کا قدیم نام جو عربی میں رائج رہا اور سولہویں صدی عیسوی تک یورپ میں بھی رائج تھا درب التبانہ تھا۔ اس کے بعد یورپیوں نے اسے اپنی مذہبی زبان لاطینی سے لفظ بہ لفظ ترجمہ کر کے Milky Way رکھا گیا۔ یہ کائنات میں واقع اربوں کہکشاؤں میں سے ایک ہے۔ دوسری کہکشاؤں کی طرح ملکی وے میں بھی اربوں ستارے ہیں۔
The Milky Way's Galactic Center in the night sky above Paranal Observatory (the laser creates a guide-star for the telescope). | |
Observation data | |
---|---|
قسم | Sb, Sbc, or SB(rs)bc[1][2] (barred spiral galaxy) |
قطر | 100–180 kly (31–55 kpc)[3] |
پتلی stellar disk کی موٹائی | ≈2 kly (0.6 kpc)[4][5] |
ستاروں کی تعداد | 200–400 بلین (3×1011 ±1×1011)[6][7][8] |
Oldest known star | ≥13.7 Gyr [9] |
کمیت | 0.8–1.5 × 1012 کمیت☉[10][11][12] |
Angular momentum | ≈×1067 J s 1[13] |
Sun's distance to Galactic Center | 27.2 ± 1.1 kly (8.34 ± 0.34 kpc)[14] |
Sun's کہکشانی سال | 240 Myr[15] |
Spiral pattern rotation period | 220–360 Myr[16] |
Bar pattern rotation period | 100–120 Myr[16] |
Speed relative to CMB rest frame | 552 ± 6 km/s[17] |
Escape velocity at Sun's position | 550 km/s[12] |
Dark matter density at Sun's position | 0.0088سانچہ:Sup sub کمیت☉pc-3 or 0.35سانچہ:Sup sub GeV cm-3[12] |
مزید دیکھیے: کہکشاں, کہکشاؤں کی فہرست |
یہ کہکشاں چار چکردار بازوں پر مشتمل ہے۔ اس کہکشاں کا پھیلاؤ یا قٍطر تقریباً ایک لاکھ نوری سال ہے، جبکہ موٹائی ایک ہزّار نوری سال ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہمارے کہکشاں میں 200 سے 400 ارب ستارے ہیں۔
کہکشاں کے ستارے کہکشاں کے مرکز کے گرد گھومتے ہیں۔ ہمارا سورج 220 کلومیٹر فی سیکنڈ کے رفتار سے ایک چکر 24 کروڑ سال میں پورا کرتا ہے۔
ملکی وے کو ایک سفید پٹی کی شکل میں آسمان پر 30 ڈگری زاویہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔[21] ہماری آنکھوں کو آسمان پر جتنے بھی ستارے نظر آتے ہیں، یہ سبھی اسی ملکی وے کہکشاں کا حصہ ہیں، [22] یہ نور یا روشنی کی پٹی، گیلاکٹک پیلن کے رخ میں موجود ستارے اور دوسرے فلکیاتی اجسام سے نکلنے والی روشنی ہے۔ اس پٹی میں موجود اندھیرے طبقے یا علاقے، مثلاً گریٹ رفٹ اور کولسیک، ایسے طبقے یا علاقہ جات ہیں، جہاں کی بین النجمی دھول (interstellar dust) اس روشنی کو روک لیتی ہے، جس کی وجہ سے تاریک علاقہ نظر آتا ہے۔ ایسے ہی علاقوں کو جو روشنی کو روک لیتے ہیں اور اندھیرا خطہ پیدا کرتے ہیں "زون آف اوائی ڈینس" کہتے ہیں۔ ملکی وے کی چمک بہ نسبت سطحی روشنی سے کم ہوتی ہے۔ اس مدھم روشنی کی وجہ، اس کے پس منظر کی روشنی اور نوری آلودگی یا پھر چاند سے دمک کی وجہ سے نکلنے والی روشنی ہے۔ اس ملکی وے کو نگاہوں سے دیکھنے کے لیے 20.2 میگنی ٹیوڈ ہر مربع آرک سکنڈ اندھیرا ہونا چاہیے۔[23] یہ تبھی نظر آسکتا ہے جب لمٹنگ میگنی ٹیوڈ تقریباً +5.1 یا پھر +6.1 ہو۔[24] شہروں میں اور نیم شہروں میں جلنے والی بتیاں کی روشنی میں اس کا دیکھنا تقریباً ناممکن ہے۔ جب کہ دیہاتوں اور گاؤں قصبوں میں جہاں روشنی کم ہوا کرتی ہے، یہاں سے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب چاند اپنی بالائی سے اندر رہتا ہے تب بھی اس ملکی وے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔[nb 1]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.