• یہ مضمون بالعموم جانداروں اور بالخصوص انسان کے تولیدی نظام (reproductive system) کے بارے میں ہے۔ تولیدی نظام، جاندار نامیوں (organisms) میں اپنی نسل کو برقرار رکھنے کے لیے پایا جانے والا ایک نظام ہے جو تولیدی اعضاء پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان تولیدی اعضاء سے دیگر افعال لیے جانے کے ساتھ ساتھ سب سے اہم کام یہ لیا جاتا ہے کہ ان سے تولیدی خلیات یا reproductive cells پیدا کیے جاتے ہیں جو عرس (gamete) کہلاتے ہیں۔ تولیدی اعضاء میں بننے والے یہ اعراس (عرس یعنی gamete کی جمع) ظاہر ہے کہ بنیادی طور پر دو ہی اقسام کے ہوتے ہیں ایک وہ جو مادہ (female) کے جسم میں پیدا ہوتے ہیں اور ان کو بیضہ (ova) کہا جاتا ہے جبکہ دوسرے وہ جو نر (male) کے جسم میں پیدا ہوتے ہیں جنکو نطفہ (sperm) کہا جاتا ہے۔ پھر جب بالغ جاندار (مادہ اور نر) میں اعراس (یعنی تولیدی خلیات) بن جاتے ہیں تو اس کے بعد نر اور مادہ کے جماع (intercourse) کرنے پر نر کا نطفہ، مادہ کے بیضہ سے مل جاتا ہے اور اس طرح ان دو خلیات کے ملاپ سے ایک نیا خلیہ بنتا ہے جسے لاقحہ (Zygote) کہا جاتا ہے اور یہی نیا بننے والا خلیہ رحم میں پرورش پاکر اس جاندار کا (جس نے جماع کی ہو) ایک نیا بچہ بنا دیتا ہے۔

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.