From Wikipedia, the free encyclopedia
نامیہ (organism) کسی بھی ایسی زندہ شے کو کہا جا سکتا ہے جس میں نمو کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہو۔ گو یہ لفظ عام طور پر ایسے زندہ اجسام پر بکثرت استعمال کیا جاتا ہے کہ جو اپنی جسامت میں چھوٹے ہوں لیکن جیسا کہ اوپر ذکر آیا کہ یہ چھوٹے ہونے کا اختصاص لازمی نہیں ہے اور نامیہ انسان کو بھی کہہ سکتے ہیں۔ organ سے ملتے جلتے ہونے کی وجہ سے اردو میں اس کے لیے عضو سے عضویہ کا لفظ بھی ذہن میں آتا ہے لیکن organism نا تو organ سے نکلتے ہیں اور نہ انکا براہ راست کوئی تعلق organs سے ہوتا ہے۔ خلیات سے ملکر انسجہ بنتے ہیں اور انسجہ سے پھر مل کر عضو بنتے ہیں اور عضو سے پھر ملکر نظام بنتے ہیں اور نظاموں سے پھر ایک پورا جاندار تشکیل پاتا ہے۔ جبکہ خلیات میں موجود چھوٹے چھوٹے خردبینی اجسام کو organelle کو عضیہ (جمع : عضیات) کہا جاتا ہے اس کے برعکس، organism ایک مکمل حیات کا نام ہے وہ جانوروں میں بھی ہو سکتا ہے پودوں میں بھی ہو سکتا ہے اور جراثیم میں بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اس کی درست ترین عربی ؛ متعضہ یا عضویہ نہیں بلکہ --- حئ ---- کی جاتی ہے۔ یعنی organism زندہ چیز کی تنظیم (organization) کو کہتے ہیں اور جب یہ زندہ چیز کی تنظیم کسی جاندار کے جسم کا حصہ ہو (مثلا دل، دماغ وغیرہ) تو ایسی صورت میں اس کے لیے organ کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے اور اگر یہ زندہ چیز کی تنظیم بذات خود آزادانہ حیثیت سے اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہو تو عموماً اس کے لیے organism کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے۔ ان تمام الفاظ کی اساس ایک ہی ہے۔ organ کو اردو میں عضو کہتے ہیں اور organism کو نامیہ کہا جاتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.