From Wikipedia, the free encyclopedia
تحدیدی آبادکاری (روسی: Черта́ осёдлости , chertá osyódlosti, (یدیش: דער תּחום-המושבֿ), der tkhum-ha-moyshəv, عبرانی: תְּחוּם הַמּוֹשָבתְּחוּם הַמּוֹשָבعبرانی: תְּחוּם הַמּוֹשָב, tẖum hammosháv) سلطنت روس کا مغربی علاقہ تھا جس کی سرحدیں 1791ء سے 1917ء تک تبدیل ہوتی رہیں , جس میں یورپی یہود کو مستقل رہائش کی اجازت دی گئی تھی اور اس کے پار ہر قسم کی یہودی رہائش مستقل ہو یا عارضی ، [1] عموماً ممنوع تھی۔کم و بیش یہ علاقہ بڑے پیمانہ پر یہودی پاڑے کی ایک بڑی شکل تھی۔ زیادہ تر یہود کو اس محدود علاقۂِ یہود کے شہروں سے بھی خارج کر دیا گیا تھا۔جبکہ کچھ یہود کو اس محدود و ملفوف علاقے سے باہر رہنے کی اجازت تھی جن میں یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ، معاشرے کے عالی مرتبت و اشرفیہ، امیر ترین تاجروں کی انجمن کے ارکان، کچھ خاص دستکار ، کچھ فوجی اہلکار اور کچھ دیگر ان سے منسلک، ان سب کے خاندان اور یہود خدام شامل تھے۔ قدیم انگریزی کی متروک اصطلاح pale پیل یعنی (ملفوف) محدود لاطینی لفظ palus سے اخذ کردہ ہے جس کے معنی باڑ لگا علاقہ یا حد لگا علاقہ ہے۔[2]
اس صفحے میں موجود سرخ روابط اردو کے بجائے دیگر مساوی زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں خصوصاً انگریزی ویکیپیڈیا میں موجود ہیں، ان زبانوں سے اردو میں ترجمہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کریں۔ |
تحدیدی آبادکاری میں تمام تر بیلاروس , لتھوانیا اور مالدووا کے علاقے شامل تھے ، موجودہ اکثر یوکرین، مشرقی لٹویا کے کچھ حصے، مشرقی پولستان اور مغربی روس کے کچھ حصے ، موٹے طور پہ کریسی خطہ کبیر اور موجودہ روس کی مغربی سرحد کے علاقے شامل تھے۔ اس تحدیدی آبادکاری میں اس کے مشرقی علاقے یا خطِ حدبندی سے شروع ہوکر ، روسی سرحد کی جانب مملکت پرشیا کے ساتھ ساتھ (جو بعد میں جرمن سلطنت کا حصہ بنی) اور آسٹریائی-مجرستانی سلطنت کے علاقے شامل تھے۔ مزید برآں، یہ یورپی روس کے 20 ٪ کے علاقے اور زیادہ تر سابقہ پولش-لتھوانیا دولت مشترکہ، کوساک ہتمانات اور سلطنت عثمانیہ (بشمول خانان کریمیا) پر مشتمل تھا۔
اس تحدید کے نفاذ کا اختتام اور تحدیدی علاقے کی باقاعدہ حدبندی پہلی جنگ عظیم کے آغاز اور 1917ء کے انقلاب فروری اور انقلاب اکتوبر ،کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے یعنی روسی سلطنت کے سقوط کے ساتھ۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.