تائین کا لفظ اصل میں آئون یا آئن / ion سے بنا ہے اور اس کا مطلب آئون میں تحلیل ہوجانے کا ہوتا ہے، عربی تلفظ کے لحاظ سے اسے تأيين کہا جاتا ہے جبکہ اردو میں تائین کا لفظ اردو ادایگی سے قریب ہے۔ انگریزی میں اسے Ionization کہتے ہیں۔ یہ فی الحقیقت ایک طبیعیاتی مظہر ہے جس میں ایک جوہر یا سالمہ ٹوٹ کر باردار ذرات میں تقسیم ہوجاتا ہے جن پر یا تو مثبت بار ہو سکتا ہے یا منفی بار۔
آئون کو اردو میں آین بھی لکھا جاتا ہے۔ بالائی شکل میں آین بننے کے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔ آسان طور پر یوں کہا جا سکتا ہے کہ اگر کسی ایک جوہر سے کوئی برقیہ نکل جائے (بائیں) اور دوسرے جوہر میں داخل ہو جائے (دائیں) تو جس جوہر سے برقیہ نکلتا ہے اس پر مثبت برقی بار آکر مثاین بن جاتا ہے اور جس میں داخل ہوتا ہے اس پر منفی برقی بار آکر مناین بن جاتا ہے۔ | |||
نائٹریٹ آین میں موجود توانائی کی سطحوں کی وضاحت۔ | |||
|
آین چند ایسے الفاظ میں شامل ہے جس کو اس اردو دائرہ المعارف پر انگریزی سے اپنایا گیا ہے۔ ایسا کرنے کی دیگر وجوہات کے ساتھ ایک قابل ذکر وجہ یہ ہے کہ اس لفظ سے دیگر متعلقہ الفاظ اردو قواعد کے مطابق بنانے میں سہولت ہوگی اور وہ الفاظ اردو میں اجنبی بھی نہیں لگیں کے۔ مثال کے طور پر آین سے انگریزی میں Ionization کا لفظ بنتا ہے جس کو اردو قواعد کی رو سے تائین بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح مثبت آین کو انگریزی میں cation کہا جاتا ہے جو منفیرہ کی مناسبت سے بنایا گیا لفظ ہے اور اردو میں اسے مثبت سے مث لے کر آین کے ساتھ لگا کر مثاین (cation) بنتا ہے۔ اسی طرح منفی آین کو انگریزی میں آئون کہا جاتا ہے جو مثبیرہ کی مناسبت سے بنایا گیا لفظ ہے اور اردو میں اسے منفی سے من لے کر آین کے ساتھ لگا کر مناین (anion) بنایا جاتا ہے۔ ان الفاظ کی ایک فہرست سامنے شکل کے خانے میں دیکھی جا سکتی ہے۔
ویکی ذخائر پر آئیونائزیشن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.