From Wikipedia, the free encyclopedia
بنیادی ڈھانچہ (infrastructure) اصطلاح سے مراد، جدید اور معیار زندگی سے مطابقت رکھنے والی ایسی سہولیات کی فراہمی ہے جو کیفیت حیات کو بلند کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوں۔
گلیوں، سڑکوں، شاہراہوں، راہ آہن اور آبراہوں (waterways) وغیرہ کو کسی بھی شہر یا ملک کے بنیادی ڈھانچے موجود شاہ رگ میں شمار کیا جاتا ہے۔ یعنی ہر وہ ذریعۂ نقل یا راستہ جو جدید دور میں اختیار کیا جا سکتا ہو بنیادی ڈھانچہ کا لازم جزء ہوتا ہے تاکہ معاشرے کے کارآمد ارکان (افراد) کو اپنی صلاحیت سے نا صرف اپنے لیے بلکہ اپنے معاشرے کے لیے بھی مکمل اور پر سہولت انداز میں فعال کیا جاسکے۔
گلی کو عام طور پر ایک ایسا راستہ کہا جا سکتا ہے جس سے براہ راست رائشی عمارات (گھر) منسلک ہوتے ہوں اور عام طور پر گاڑیوں (کم از کم بڑی گاڑیوں) کی بجائے پیادہ رو افراد کے لیے زیادہ استعمال ہوتی ہو؛ ایسے راستے کے تصور کو انگریزی میں عموماً street کہا جاتا ہے لیکن اردو میں یہی نام ہر چھوٹی بڑی سڑک یا شاہراہ کے لیے بھی آتا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں نقل و حمل کی ابتدا گھر کے سامنے گلی سے ہوا کرتی ہے کیونکہ زیادہ تر گھر سے پہلا قدم گلی میں ہی آتا ہے اور نسبتاً کم ایسا ہوتا ہے کہ گھر سے پہلا قدم براہ راست کسی بڑی شاہراہ پر یا کسی بہت عالیشان رہائش کے سامنے بنائے گئے خصوصی باغ وغیرہ میں نکلتا ہو؛ بہرحال جو بھی صورت حال ہو گلی سے یہاں وہی مراد لی جائے گی کہ جہاں گھر کے دروازے سے پہلا قدم نکلے۔ اپنے گھر سے روزگار پر نکلنے والے معاشرے کے ارکان کو گھر کے سکون سے کسی بے سکونی میں نکل آنے کا نفسیاتی احساس کم سے کم ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں گلی کو ہی پہلا مرحلہ کہا جا سکتا ہے۔
سڑکیں موجودہ زمانے میں کسی بھی شہر یا ملک کے بنیادی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند تصور کی جاتی ہیں؛ گویا بنیادی ڈھانچہ اگر کسی ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اور ترقی دینے کا لازمی جزء ہے تو سڑکیں اس بنیادی ڈھانچے کا لازمی جزء ہوتی ہیں۔ تمام سڑکوں کو اپنا اہم ترین فریضہ یعنی مدت سفر، بہترین انداز میں ادا کرنے کے قابل ہونا چاہیے؛ بہترین انداز (یا عالمی معیار) سے یہاں مراد مسافت میں اضافہ اور مدت یا وقت میں کمی (کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مسافت) اور دوران مسافت مسافر اور اس کی گاڑی کی بہ حفاظت منزل تک رسائی لی جاتی ہے؛ اس کے ساتھ ساتھ سڑک کسی بھی دوسری قسم کی نقل و حمل (جیسے قطار، دوچرخہ یا پیدل وغیرہ) میں دشواری نا پیدا کرتی ہو۔[1]
زورقین اور آبی حافلات (water buses)
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.