باگھ کا ذیلی نوع From Wikipedia, the free encyclopedia
بنگالی باگھ باگھوں کا ایک ذیلی نوع ہے، جس میں شامل باگھوں کو عام طور پر بنگلہ دیش اور بھارت میں پایا جاتا ہے۔[1] [5][6] اس کے علاوہ نیپال بھوٹان میانمار میں بھی اس کا وجود ہے۔ حکومتِ ہند کے ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کے مطابق بھارت میں یہ نوع کثرت سے پایا جاتا ہے۔ ایک سو سال پہلے اس نوع کی تعداد ایک لاکھ تھی۔ 2011ء کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی تعداد صرف 2500 (دو ہزار پانچ سو) کے قریب ہے۔ یہ نوع 2008ء تک بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت کی لال فہرست کے خطرہ زدہ انواع میں درج رہا ہے۔ غیر قانونی شکار، مسکن کی تباہی اور انتشار پذیری کے باعث اس کا وجود خطرے میں ہے۔ 2010ء کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں باگھ کی مجموعی تعداد 1706 اور 1909 کے درمیاں ہے۔[7] اس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 2014ء میں اس کی تعداد تقریباً 2226 ہے۔ بنگلہ دیش میں اس کی تعداد تقریباً 440، نیپال میں 163 سے 253 تک اور بھوٹان میں 103 ہے۔[8][9][10][11]
بنگالی باگھ | |
---|---|
تقریباً 2½ سال عمر والی مادہ باگھ، کنہا میں | |
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
اسمیاتی درجہ | ذیلی نوع [2][3] |
جماعت بندی | |
جنس: | Panthera |
نوع: | tigris |
ذیلی نوع: | tigris |
سائنسی نام | |
Panthera tigris tigris[2][3][4] لنی اس ، 1758 | |
Range of Bengal tiger in red | |
مرادفات [5] | |
* P. t. fluviatilis
| |
درستی - ترمیم |
برصغیر میں باگھ کی آمد بارہ ہزار برس پہلے ہوئی تھی۔[12] بنگال باگھوں کو دنیا میں زندہ سب سے بڑا جنگلی بلیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔[5][6]
بنگال باگھ بھارت اور بنگلہ دیش کا قومی جانور ہے۔[13] یہ بنگال رائل ٹائیگر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔[14]
پچھلے ایک صدی میں باگھ کی تعداد بتدریج گھٹنے لگی۔ مسکن کی تباہی اور نہایت بے شمار غیر قانونی شکار کے واقعات نے اس کے احیائے نوع کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوا۔[1]
جنوبی ہند کے مغربی گھاٹ جنگلی علاقوں میں ایک بڑی چنوتی یہ ہے کہ 14,400 مربع میل (37,000 مربع کلومیٹر) رقبے کے تحفظ شدہ علاقے کی سرحدوں میں انسانی آبادی ہوتی ہے۔ سیو دے ٹائیگر فنڈ کاؤنسل کے اعدادوشمار کے مطابق اراضی سے محروم 7,500 لوگ غیر قانونی طور پر 386 مربع میل (1000 مربع کیلومیٹر) رقبے پر بستے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.