From Wikipedia, the free encyclopedia
بنو قحطان بنو عدنان کے مقابلے پر عرب کے دوسرے قبائل کا بنیادی نام ہے۔ بنو قحطان کی مختلف شاخیں ہیں۔ یہ سب بھی سام بن نوح کی اولاد میں سے ہیں۔
اور اس کے قرب و جوار کے باشندے ہیں اور عرب عاربہ بھی کہلاتے ہیں۔ بنو جرہم اور بنو یعرب انہی کی شاخیں ہیں۔ بنو یعرب میں سے عبد ِ شمس جو سبائی کے نام سے مشہور ہے یمن کے تمام قبیلوں کا جد امجد ہے۔ اسی نے یمن کا شہر بسایا تھا اور وہاں تین پہاڑیوں کے درمیان میں ایک بہت بڑا بند باندھا تھا۔ اس بند میں بہت سے چشموں کا پانی آ کر جما ہوتا تھا جس سے بلند مقامات کے کھیتوں اور باغوں کو سیراب کیا جاتا تھا۔
یہ بند کچھ مدت بعد کمزور ہو کر ٹوٹ گیا تھا جس سے سارے ملک میں بہت بڑا سیلاب آ گیا تھا اس سیلاب کا ذکر قرآن کریم میں بھی آ یا ہے اور عرب کی کہانیوں اور شعروں میں بھی جا بجا موجود ہے۔ اس سیلاب سے تباہ ہو کر یمن کے اکثر خاندان دوسرے مختلف مقامات پر جا بسے تھے۔
تہذیب و تمدن کے لحاظ سے یہ سارے عرب میں فائق تھے۔ ملکہ بلقیس بنو قحطان کے ازدی قبیلہ سے تعلق رکھتی تھی۔ قبائل ازد میں سے ایک قبیلے نے مدینے آکر اپنی حکومت قائم کی۔ بنو قحطان کے دو بڑے قبیلے تھے ان میں سے ایک حمیر اور اس حمیر کی مشہور شاخیں زید الجمہور قضاعہ اور سکاسک ہیں دوسرا قبیلہ کہلان تھا اور اس کی مشہور شاخیں ہمدان ،انمار، طی،مزحج،کندہ لخم جزام،ازداوس ،خزرج اور اولاد جفنہ ہیں جنھوں نے آگے چل کر ملک شام کے اطراف میں حکومت کی اور آل غسان کے نام سے مشہور ہوئے عام کہلانی عرب نے یمن چھوڑ کر عرب کا رخ اختیار کیا اور وہی پھیل گئے
خاندانی قبیلہ | خاندان | جد امجد | ذیلی قبائل | حوالہ |
---|---|---|---|---|
كنانہ | عدنانی | خندف مِن مضر | قریش (القُرشی)، بنی لیث (اللیثی)، بنی الدئل (الدؤلی)، بنو مالك بن كنانہ، بنی ضمرہ (الضمْری)، بنی فراس (الفِرَاسیّ) | [1] |
هوازن | عدنانی | قیس عیلان مِن مضر | بنی عامر بن صعصعہ (العامری)، ثقیف (الثقفی)، بنی هلال بن عامر بن صعصعہ (الهلالی)، بنو سعد بن بكر بن هوازن (السعدی)، بنو نصر بن معاویہ بن بكر بن هوازن (النصری)، بنو عقیل بن كعب بن عامر بن صعصعہ (العقیلی)، بنی كلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ (الكلابی)، بنو نمیر بن عامر بن صعصعہ (النمیری)، بنو جشم بن معاویہ بن بكر بن هوازن، بنی سلول بن صعصعہ بن معاویہ (السلولی)، بنو جعدہ بن كعب بن عامر بن صعصعہ (الجعدی)، بنو قُشَیر بن كعب بن عامر بن صعصعہ (القُشَیری)، بنی كعب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ (الكعبی) | [1] |
تمیم | عدنانی | خندف مِن مضر | بنو عمرو بن تمیم (العمروی)، بنو سعد بن زید مناہ بن تمیم (السعدی)، بنو حنظلہ بن زید مناہ بن تمیم (الحنظلی) | [1] |
بكر بن وائل | عدنانی | ربیعہ من نزار بن معد | بنو شیبان (الشیبانی)، بنو ذهل (الذهلی)، بنو حنیفہ (الحنفی) | [1] |
الأزد | قحطانی | كهلان مِن سبأ | الأوس والخزرج (الأوسی والخزرجی)، خزاعہ (الخزاعی)، غسان (الغسانی)، بارق (البارقی)، غامد (الغامدی)، زهران (الزهرانی)، رجال الحجر (بللحمر، بللسمر، بنی عمرو، بنی شهر) (الاحمری، الاسمری، العمری، الشهری)، بلقرن (القرنی) | [2] |
غطفان | عدنانی | قیس عیلان مِن مضر | بنو عبس (العبسی)، بنو ذبیان (الذُبْیانی)، بنو فزارہ (الفَزَارِیّ)، بنو مرہ بن عوف (المُرّی)، بنو أشجع بن ریث (الأَشْجعی)، بنو بغیض بن ریث بن غطفان (البَغِیضیّ) | [1] |
مذحج | قحطانی | كهلان مِن سبأ | بنو الحارث بن كعب، شمران (الشمرانی)، مراد، عنس (العنسی)، الزبید | [1] |
عبد القیس | عدنانیہ | ربیعہ مِن نزار بن معد | بنو شیبان (الشیبانی)، الجرِمی، البكری | [1] |
قضاعہ | اختلاف ہے یاعدنانی یاقحطانیہیں | معد بن عدنان أو حمیر مِن سبأ | مهرہ، بلی، جهینہ، قبیلہ نهد، عذرہ (العذری) | [1] |
سانچہ:کل عرب قبائل
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.