بلوغ المرام
From Wikipedia, the free encyclopedia
بلوغ المرام حدیث مبارکہ کی ایک کتاب کا نام ہے۔ اس کتاب کا پورا نام بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام ہے۔ اس کتاب میں کل 1358 احادیث موجود ہیں۔ بلوغ المرام میں شامل ہر حدیث کے آخر میں حافظ ابن حجر عسقلانی نے اس ذریعے کا حوالہ دیا ہے جس ذریعے سے وہ حدیث جمع کی گئی۔
بلوغ المرام | |
---|---|
(عربی میں: بلوغ المرام من أدلة الأحكام) | |
مصنف | حافظ ابن حجر عسقلانی |
اصل زبان | عربی |
موضوع | شافعی ، فقہ |
او سی ایل سی | 39014805 |
درستی - ترمیم |
بلوغ المرام احكام و مسائل پر مشتمل مختصر اور آسان ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ جس کے مؤلف بلند پایہ امام حافظ ابن حجر عسقلانی ہیں۔ بلوغ المرام کو جہاں مدارس دینیہ کے ابتدائی طلبہ کے لیے بطور نصاب مقرر کیا گیا وہیں عوام میں بھی اسے بہت پزیرائی سے نوازا گیا۔
شروح بلوغ المرام
کتاب کی افادیت کو دیکھتے ہوئے عالم اسلام کی ممتاز شخصیت شیخ صفی الرحمن مبارکپوری (جوعالمی انعام یافتہ کتاب ”الرحیق المختوم “کے مصنف ہیں۔) نے اس کی عربی میں مختصر سی شرح(اتحاف الکرام شرح بلوغ المرام) بھی کی اور انھیں نے اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی کیا جس کے مطالعے سے ہم کو نماز، روزہ، حج اور زکوۃ سے لے کر نکاح و جہاد تک رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صورت میں قرآن کریم کی عملی تفسیر دیکھنے کو ملتی ہے۔
مآخذ
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.