Remove ads
اسلام میں مذہب واجبات یا ٹیکس کے طور پر خیرات دینے کی شکل From Wikipedia, the free encyclopedia
زکوٰۃ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ايک اہم رکن ہے، جس کی فرضیت کا انکار کرنا کفر کے زمرے میں آتا ہے۔ اس کے لغوی معنی پاکیزہ کرنا یا پروان چڑھانا ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد غریبوں کی مدد، معاشرتی فلاح و بہبود میں صاحب ثروت لوگوں کا حصہ ملانا اور مستحق لوگوں تک زندگی گزارنے کا سامان بہم پہنچانا ہے۔
زمرہ جات | |
| |
|
اسلام کا تیسرا اہم رکن ہے۔ زکواۃکے معنی پاکیزگی اور بڑھنے کے ہیں۔
پاکیزگی سے مراد اللہ تعالٰی نے ہمارے مال و دولت میں جو حق مقرر کیا ہے اس کو خلوص دل اور رضامندی سے ادا کیا جائے۔ نشو و نما سے مراد حق داروں پر مال خرچ کرنا اپنی دولت کو بڑھانا ہے، جس سے مال میں برکت پیدا ہوتی ہے۔
دینی اصطلاح میں زکواۃ ایسی مالی عبادت ہے جو ہر صاحب نصاب مسلمان پر اپنے مال کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی پرسینٹ نکالنا فرض ہے۔ اور اسے نادار، غریب، یتیم اور مستحقین کو ادا کیا جائے۔
زکواۃ تو بس محتاجوں، مسکینوں، عاملین صدقات اور تالیفِ قلوب کے سزا واروں کے لیے ہے اور اس لیے کہ یہ گردنوں کے چھڑانے، تاوان زدوں کے سنبھالنے، اللہ کی راہ اور مسافروں کی امداد میں خرچ کی جائے۔ یہ اللہ کا مقرر کردہ فریضہ ہے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے۔(9۔60)
زکواۃ فرض ہونے کے لیے چند شرطیں ہیں:
اللہ تعالٰی نے قراآن کریم میں ارشاد فرمایا : اقیموا الصلوۃ واتوا الزکاۃ۔ (البقرۃ) ترجمہ:نماز قائم کرو اور زکواۃ ادا کرو۔ اس آیتِ کریمہ میں زکواۃ کی فرضیت کا ثبوت مل رہا ہے۔
اس کے علاوہ خود حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زکواۃ کا اہتمام فرمایا اور لوگوں کو زکواۃ کا حکم فرمایا اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے بھی اہتمام فرمایا حتی کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا جس نے زکواۃ کا انکار کیا اس کو قتل کر دیا جائے گا اس طرح سے بہت بڑے اٹھنے والے فتنے کا سد باب ہو گیا۔
زکواۃ تو اسلام نے غربا کی مدد اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے امرا پر فرض کی ہے۔ اور یہ غربت کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ خیال رہے کہ اگر سارے امیر لوگ زکواۃ دیں تو غربت ہمیشہ کے لیے دفن ہو جاتی ہے۔ اسلام کے اس زریں اصول سے ہر مسلمان اور غیر مسلم فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
جس چیز کی طرف زندگی بسر کرنے میں آدمی کو ضرورت ہے، اسے حاجت اصیلہ کہتے ہیں، اس میں زکواۃ واجب نہیں جیسے رہنے کا مکان، جاڑے گرمیوں میں پہننے کے کپڑے، خانہ داری کا سامان، سواری کے جانور، پیشہ وروں کے اوزار، اہل علم کے لیے حاجت کی کتابیں، کھانے کے لیے غلہ، (ردالمحتار) یوں ہی حاجتِ اصیلہّ میں خرچ کرنے کے لیے روپے پیسے۔
سونے کی زکواۃ :
نصاب : 20 مثقال = 20 دينار =85 گرام
پاکستان، بنگلاديش اور ہندوستان کے اوزان کے مطابق 7.29 تولے سونا کيونکہ
1 تولہ = 11.6638 گرام
تو 20 مثقال = 85 گرام = 7.29 تولہ
شرح : 2.5 فيصد يعنی اگر آپ کے پاس 20 دينار ہو تو آدھا دينار زکواۃميں دينا ہو گا۔
شرط : قمری سال کا پورا ہونا
چاندی کی زکواۃ :۔
نصاب : 200 درہم = 595 گرام
يا 595 گرام = 51.01 تولہ
شرح : 2.5 فيصد يعنی اگر آپ کے پاس دو سو دراہم ہو تو آپکو پانچ دراہم زکواۃ ميں دينا ہوں گے۔
شرط : قمری سال کا پورا ہونا
اموال تجارت پر زکواۃ :
نصاب : مال کی اتنی مقدار جس کی قيمت 20 دينار يعنی 85 گرام سونے کے قيمت کے برابر ہو۔
شرح : 2.5 فیصد
شرط : قمری سال کا پورا ہونا۔
زکواۃ کی ادائیگی ’’عین‘‘ میں ہونی چاہیے ناکہ ’’دَین‘‘ میں۔ ’’عین‘‘ کے معنی ہے، حقیقی شے یا مال جو قابلِ فروختنی ہو یا کوئی جنس یا حقیقی اثاثہ جات۔ ’’دَین‘‘ کے معنی ہے ذمہ داری، قرض، ادائیگی کا وعدہ۔ زکواۃ کو ’’دَین‘‘ میں دینے کی وجہ سے ’’دارورہ‘‘ کی طرف رجوع کرنے سے ہے۔ (’’دارورہ‘‘ کے معنی ہے ’’نہایت مجبوری کی حالت میں کوئی کام کرنا)۔ لیکن دارورہ ایک عارضی اقدام ہوتا ہے اس کو ہمیشہ کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
زکواۃ کے بارے میں مندرجۂ ذیل عناصر کا خیال رکھنا چاہیے۔
# زکواۃ کی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے جب اس کے پاس دولت نصاب تک پہنچ جائے۔
# زکواۃ کی ادائیگی ہمیشہ حقیقی جنس میں ہونی چاہیے یا موتیوں میں یا اگر اس کو پیسوں (زر) کی صورت میں دینا ہو تو اس کو سونے کے دینار اور چاندی کے درہم میں دینی چاہیے۔
# جب سونے کے دینار اور چاندی کے درہم موجود ہو، تو زکواۃ کی ادائیگی کاغذی نوٹوں میں نہیں کی جا سکتی۔
# مسلمانوں کے علاقوں میں واقع کانوں کے معدنیات کے پیداوار پر دس فیصد (10%) زکوۃ ہے اور یہ زکواۃ کو تیل کی صورت میں جمع کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ تمام مسلمان ملکوں میں تیل کی پیداوار کا دس فیصد حصہ مستحقین زکواۃ کا حق ہے۔
# زکواۃ کی تقسیم جتنی جلدی ممکن ہو، کرنی چاہیے۔ مثالی لحاظ سے زکواۃ کی وصولی کے بعد، 24 گھنٹوں کے اندر اندر اس کی تقسیم ہونی چاہیے۔
# زکواۃ وصول کی جاتی ہے نہ کہ دی جاتی ہے۔ زکواۃ کی وصولی محصولینِ زکواۃ کو کرنی چاہیے جو وصولی کے بعد وصولی کی رسید زکواۃ دینے والے کو جاری کرے گا۔ ان محصولینِ زکواۃ (Zakat Collectors) کو امیر (خلیفہ) مقرر کرے گا اور ان کی تنخواہ جمع شدہ زکواۃ سے دی جائے گی۔
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ اس بات کی گواہی دینا کہ ا للہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺ اس کے رسول ؐ ہیں۔ نماز قائم کرنا، زکواۃ دینا، حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔‘‘
مسئلہ:
مسئلہ کہ زکواۃ کو ادائیگی کے وعدے کے ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔ زکوۃ کو صرف حقیقی مال یا شے جو قابلِ فروختنی ہو، میں دی جائے گی۔ جس کو عربی میں ’’عین‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کو ادائیگی کے وعدے یا قرض کی صورت میں نہیں دیا جا سکتا۔ جس کو عربی میں ’دَین‘‘ کہتے ہیں۔
شروع ہی سے زکواۃ دینار و درہم میں دی جاتی تھی اور قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ اس بات کی کبھی اجازت نہیں دی گئی کہ زکواۃ کو کاغذی نوٹوں وصول کی جائے اور یہ صورت خلافتِ عثمانیہ کی پوری تاریخ میں چھائی رہی یہاں تک کہ اس کا خاتمہ 1928ء میں ہوا۔
شیخ محمد علیش کا فتویٰ
مسلک مالکی کے عظیم قاضی شیخ محمد علیش ؒ (1802-1881ء) نے فرمایا کہ اگر آپ نے زکوۃ کو کاغذی پیسوں کی صورت میں ادا کرنا ہو تو پھر اس کی قدر صرف ایک کاغذ کی لی جائے گی۔ اس لیے اس پر لکھی ہوئی رقم کا زکوۃ کی ادائیگی میں کوئی حصہ نہیں۔ (یعنی اگر ایک ہزار روپے کی نوٹ پر ایک روپیہ خرچ آیا ہے تو اس کی قیمت ایک روپے تصور کی جائے گی ناکہ ایک ہزار روپے)۔
اگر زکوۃ کسی شے یا مال کی جنس (مادے) کی وجہ سے فرض ہو تو پھر زکوۃ (کاغذی نوٹوں) پر لکھی ہوئی رقم کی وجہ سے نہیں ہوگی بلکہ اس کی قدر اس کی جنس کی وجہ سے ہوگی (عین) یعنی اس کی قدر صرف کاغذ کے طور پر قبول کی جائے گی جیسا کہ چاندی، سونے، اناج یا پھل وغیرہ میں ہوتا ہے۔ اب جبکہ اس کے مادے (یعنی کاغذ) کا زکوۃ کی ادائیگی سے کوئی تعلق نہیں اس لیے ان کو تانبے، لوہے یا اس جیسی اجناس کی مانند تصور کرنی چاہیے۔
اسلامی فقہ میں زکوۃ کی ادائیگی اور اس کی تنظیم کو جامع انداز مین بیان کیا گیا ہے۔ صدیوں سے جب خلیفہ یا امیر اسلامی قانون کا نفاذ کرتا تھا تو زکوۃ کو ہمیشہ سونے اور چاندی میں ہی اکٹھا کرتا تھا۔ جب کاغذی پیسے کو پچھلے صدی میں (مغربی) مستعمراتی قوتوں نے متعارف کرایا تو روایتی علما نے اس کے استعمال کو ردّ کیا کیونکہ یہ اسلامی قانون کے خلاف تھا۔ ان کے مطابق کاغذی کرنسی کو فلوس کی مانند تصور کرنا چاہیے یا اِسے پیسے (زر) کی ادنیٰ صورت تصور کرنا چاہیے جس کا استعمال بہت محدود ہو اور بنیادی طور پر اِسے صرف ریزگاری(Change)کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
مثال کے طور پر، فلوس میں قرض نہیں دیا جا سکتا۔ ان علما میں سب سے مشہور مغربی النسل عالم شیخ محمد علیش ؒ (1801–1881)تھے جو جامعہ الازھر مصر میں فقہ مالکی میں شیوخ و علما کے شیخ تھے وہ اپنے فتویٰ میں لکھتے ہیں:
’’آپ کا اس کاغذ کے بارے میں کیا رائے ہے۔ جس میں سلطان کا مہر لگا ہوا ہو اور دینار و درہم کی طرح گردش کرتی ہو (معاشرے میں)؟ کیا اس سے زکوۃ دی جا سکتی ہے یا نہیں، جیسا کہ سونے اور چاندی کے سکوں یا کسی قابلِ فروختنی جنس کی صورت میں دی جاتی ہے؟
میں نے مندرجہ ذیل طریقہ سے اس کا جواب دیا:
’’تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے اور سلامتی ہو ہمارے آقا محمدﷺ پر جو اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔‘‘
’’زکوۃ ان (کاغذی نوٹوں) میں نہیں دی جا سکتی کیونکہ زکوۃ کی ادائیگی خاص چیزوں کے ساتھ منسلک ہے مثلاً مویشی، اناج، پھل، سونا اور چاندی اور روزمرہ استعمال ہونے والی فروختنی اشیاء اور اجناس وغیرہ۔ جس (کاغذی نوٹ) کا پہلے ذکر ہوا اس کا تعلق ان میں سے کسی چیز کے ساتھ نہیں۔‘‘
آپ اس کے بارے میں تفصیلی معلومات اس وقت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اپ ان کا تقابل فلوس یا تانبے سے بنے سکے کے ساتھ کریں گے، جس پر سلطان کا مہر ہوتا ہے، جو (زر کے طور پر معاشرے میں) گردش کرتے ہیں اور اس پر کوئی زکوۃ ادا نہیں کی جاتی کیونکہ اس کا تعلق مندرجہ بالا اشیاء میں کسی کے ساتھ نہیں ہوتا۔ وہ ’’مَدوّانہ‘‘میں لکھتا ہے:
’’جن لوگوں کے پاس دو سو درہم کے برابر فلوس موجود ہو، ان پر زکوۃ واجب نہیں، جب تک وہ (مارکیٹ میں) گردشی جنس کے طور پر استعمال نہ ہو، تب ان کو جنس یا مال تصور کیا جائے گا۔‘‘
’’اِتّراز‘‘ میں امام ابو حنیفہ ؒ اور امام شافعی ؒ کی فلوس میں زکوۃ دینے کو جائز قرار دینے کے بارے میں لکھتا ہے کہ دونوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ زکوۃ کی ادائیگی اس کی (حقیقی) قدر کی وجہ سے ہیں اور شافعی ؒ مذہب کا ان کے بارے میں دو مختلف رائے ہیں۔ ان میں سے ایک مکتب فکر کا کہنا ہے کہ چونکہ زکوۃ فلوس میں دینا واجب نہیں کیونکہ اس بات میں کوئی تضاد نہیں پایا جاتا کہ فلوس کی قدر اس کی مادے یا مقدار کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ صرف اس پر لکھی ہوئی ظاہری قیمت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اب اگر زکوۃ ان (فلوس) کے مادے کو بطور جنس قرار دینے کے بعد واجب ہو، تو پھر اس کا نصاب کو پہنچنا اس کی ظاہری قیمت کی وجہ سے نہیں ہوگی بلکہ اس سے بنی مادے اور مقدار کی وجہ سے ہوگی۔ جیسا کہ سونے، چاندی، اناج اور پھلوں میں ہوتا ہے۔ اب جبکہ اس کا مادے (کاغذ) کا زکوۃ سے کوئی تعلق نہیں اس لیے اس کو تانبے، لوہے یا ِاِسی قسم کے دوسرے اشیاء کے بطور لیا جائے گا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ سب سے دانان ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہمارے آقا محمدﷺ اور اس کی آل پر سلامتی اور برکتیں نازل کرے۔[1]
اس فتویٰ کے مطابق کاغذی نوٹوں کو فلوس کی حیثیت دی گئی ہے کیونکہ یہ صرف ’’زر‘‘ کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کی بطور جنس حقیقی کوئی قدر نہیں۔ اس کے مطابق زکوۃ کو فلوس میں ادا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کی جنس کی کوئی قدر نہیں۔ اس کو کاغذی نوٹوں میں بھی نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اس کی کاغذ کی کوئی قدر نہیں۔ اس بنیاد پر زکوۃ کی دینار و درہم میں ادائیگی کی فوراً بحالی بالکل واضح ہو جاتی ہے۔ اگر لاکھوں مسلمان جو زکوۃ کاغذی کرنسی میں دیتے ہیں، نئے ڈھالے گئے سونے کے دینار اور چاندی کے درہم میں دینا شروع کر دے تو اس سے لاکھوں سونے اور چاندی کے سکے ہمارے معاشروں کے تجارتی سرگرمیوں میں گردش کرنا شروع کر دیں گے اور یہ اقدام اس صدی کا سب سے اہم سیاسی اقدام ہوگا جس سے ہمارے اپنے حلال اور آزاد ’’زر‘‘ (Currency) کے قیام کی راہیں کھولیں گی جو ہمیں ٰ (موجودہ) سودی نظام معیشت سے الگ کر دے گا۔
اسلام کی دوبارہ بحالی کے لیے زکوۃ کی ادائیگی کو پھر سے سونے اور چاندی میں کرنا نہایت ضروری ہے۔
امام کاسانیؒ نے اس بات کی تصدیق کی کہ زکوۃ ’’دَین‘‘ میں نہیں دی جا سکتی
امام کاسانیؒ مشہور حنفی عالم اپنی کتاب ’’بدائع صنائع‘‘ میں لکھتا ہے:
’’اگر جائداد جس پر زکوۃ واجب ہو ’’دَین‘‘ کی صورت میں ہو، جو ’’عین‘‘ سے مختلف ہو، اس کی زکوۃ ’’عین‘‘ کی دولت کی شکل میں دی جا سکتی ہے۔ اس طرح اگر کسی شخص کے پاس دو سو درہم ہو (کسی پر قرض کی صورت میں) جس پر زکوۃ ہوتی ہے تو وہ پانچ درہم نقد زکوۃ میں دے گا کیونکہ ’’دَین‘‘ مقابل ’’عین‘‘ کے ناقص ہے اور ’’عین‘‘ کامل ہے۔ اسی لیے ناقص کا معاملہ ’’کامل‘‘ کی صورت میں کرنا درست ہے۔ اس کے برعکس ’’کامل‘‘ کا معاملہ ناقص کی صورت میں درست نہیں اور اسی لیے اگر کوئی شخص دو سو درہم ملکیت پر زکوۃ اس شکل میں ادا کرنا چاہے کہ ایک غریب آدمی کودئے گئے پانچ درہم قرض کو ادائیگی مان لیا جائے تو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ آخر میں ’’دَین‘‘ دولت کی زکوۃ ’’دَین‘‘ کی صورت میں، اگر دولت جس پر زکوۃ واجب ہو ’’دَین‘‘ کی صورت میں ہو جو واپسی پر عین کی شکل اختیار کریں تو ’’دَین‘‘ کی صورت میں اس کی زکوۃ ادا نہیں کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح اگر ایک شخص کی ایک دوسرے شخص پر پانچ دراہم قرض ہو اور ایک دوسرے شخص پر دو سو دراہم قرض ہو تو اس پہلے شخص کے پانچ درہم خیرات کی صورت میں دینے پر اس کی زکوۃ ادا نہیں ہو جاتی کیونکہ جب یہ شخص اپنے دو سو دراہم کا قرض واپس لے لے گا تو یہ ’’عین‘‘ بن جائے گا اور ’’عین‘‘ دولت کی زکوۃ ’’دَین‘‘کی صورت میں دینا ناقص ہے۔
اس کے برعکس صورتِ حال کی مثال یہ ہوگی کہ ایک شخص جو کسی کا دو سو دراہم قرضدار ہو اور وہ قرضدار ان (دو سو دراہم) سے (پانچ) دراہم (اس نیت سے اپنے پاس) رکھ لے کہ اس کے (مالک) کے قرض پر زکوۃ ’’دَین‘‘ کی صورت میں ادا ہو تو یہ جائز ہے۔ البتہ یہ اس وقت جائز ہوگی جب قرضدار غریب ہو اور اس کے علاوہ اس کی تضاد رائے بھی موجود ہے۔ تو ہم یہ بات بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہہ سکتے ہیں کہ ’’عین‘‘ دولت کی زکوۃ ’’عین‘‘ کی صورت میں دینے سے زکوۃ ادا ہو جاتی ہے مثلاً ’’کسی شخص کے پاس دو سو دراہم ہو اور وہ ان دو سو دراہم میں سے پانچ دراہم کو زکوۃ کی شکل میں دے د ے۔‘‘[2]
اسی لیے زکوۃ کی ’’دَین‘‘ اور ’’عین‘‘ کی صورت میں ادائیگی کے مسئلے کو درجہ ذیل طریقے سے بیان کیا جا سکتا ہے:
# زکوۃ اس شخص پر واجب ہو جاتی ہے جس کا کسی پر قابل واپسی قرض (دَین) ہو(جو نصاب) تک پہنچے۔
# جس پر زکوۃ واجب ہوتی ہے وہ اس کو ’’دَین‘‘ کی صورت میں ادا نہیں کر سکتا۔
# زکوۃ کی ادائیگی ہمیشہ ’’عین‘‘ کی صورت میں ہونی چاہیے جو حقیقی قابل لمس دولت ہو۔
معاملات میں فلوس چھوٹے ریزگاری (چھوٹے سکے) کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ دراصل سب سے چھوٹے سکے ایک درہم کے ایک چھوٹے حصے کی نمائندگی کرتی ہے۔ (حالانکہ نصف درہم کے سکے بھی استعمال ہوئے ہیں)۔
فلوس کو ’’زر‘‘ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس کی قدر کا انحصار درہم پر ہوتا ہے۔ یہ اسی لیے کاغذی نوٹوں (Fiat Money) کی طرح ہے۔ اور اس کی یہ دوسری تعریف، کاغذی نوٹوں کو سمجھنے کے لحاظ سے خاص تعلق رکھتی ہے کیونکہ ابتدائی کاغذی نوٹوں کو فلوس تصور کیا جا چکا تھا۔ حالانکہ تاریخ نے یہ بات ثابت کر دی کہ اس کو کبھی چھوٹے ریزگاری (Small Change) کے لیے کبھی استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اس کو حقیقی ’’زر‘‘ کے مکمل خاتمے کے لیے استعمال کیا گیا۔
زکوۃ اور فلوس
عمومی قانون یہ ہے کہ زکوۃ کو فلوس میں ادا نہیں کیا جا سکتا اور نہ فلوس رکھنے پر زکوۃ واجب ہوتی ہے۔ اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ زکوۃ کو فلوس میں نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اس کی بطور جنس کوئی قدر نہیں بلکہ اس کی صرف ظاہری قدر ہوتی ہے۔ اسی لیے اس کو ’’زر‘‘(Money) تصور نہیں کیا جا سکتا۔ زکوۃ کو فلوس میں دینے کی کچھ استثنائی صورتیں ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
# جب فلوس کی قدر و قیمت نصاب سے تجاوز کر جائے۔ کچھ علما کا کہنا ہے کہ اگر فلوس کی مقدار نصاب سے تجاوز کر جائے جو دو سو دراہم یا بیس (20) دینار ہے تو اس پر زکوۃ واجب ہو جاتی ہے۔
# جب فلوس بطورِ فروختنی جنس استعمال کی جائے۔ دوسری استثنائی صورت یہ ہے کہ جب فلوس کو بطورِ مال تجارت استعمال کیا جائے، تب اس کی قدر اس کی دھاتی جنس کی وجہ سے ہو(جو تانبے سے یا تانبے کے ساتھ دوسری دھاتوں کی ملاوٹ سے بنی ہوتی ہیں)۔ کچھ لوگ اس کی تجارت مثلِ دھات کے کرتے تھے تو دوسری صورت کے بارے میں کچھ علما کا کہنا ہے کہ ان (فلوس) پر زکوۃ، اجناس پر زکوۃ واجب ہو نے کی طرح ہوگی جس پر ایک سال گذر جائے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.