برنابے
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
برنابے (انگریزی: Burnaby) کینیڈا کا ایک شہر جو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں واقع ہے۔ یہ شہر وینکوور کے ساتھ مشرق میں ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ شہر صوبے بھر میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔
شہر | |
City of Burnaby | |
Metrotown area, seen from Burnaby's Deer Lake | |
نعرہ: By River and Sea Rise Burnaby | |
متناسقات: 49°16′N 122°58′W | |
ملک | کینیڈا |
صوبہ | برٹش کولمبیا |
علاقائی ضلع | میٹرو وانکوور |
قائم شدہ | 1892 (بلدیہ کی حیثیت) |
– | 1992 (شہر کی حیثیت) |
حکومت | |
• میئر | Derek Corrigan |
• ایم پی | ایم پی کی فہرست
|
• ایم ایل اے | List of MLAs
|
رقبہ | |
• کل | 98.60 کلومیٹر2 (38.07 میل مربع) |
بلندی | Sea level to 370 میل (0–1,214 فٹ) |
آبادی (2016)[1] | |
• کل | 232,755 (22واں درجہ) |
• کثافت | 2,568.7/کلومیٹر2 (6,653/میل مربع) |
منطقۂ وقت | Pacific Standard (PST) (UTC-8) |
• گرما (گرمائی وقت) | Pacific Daylight (PDT) (UTC-7) |
Forward sortation area | V3N, V5A – V5J |
ٹیلی فون کوڈ | 604, 778 |
ویب سائٹ | www.burnaby.ca |
1892ء میں آباد ہونے والے اس گاؤں کو 1992ء میں یعنی سو سال بعد شہر کا درجہ ملا۔
قیام کے 30 تا 40 سال تک شہر کی بڑھوتری پر وینکوور اور نیو ویسٹ منسٹر جیسے بڑے اور تیزی سے پھیلتے ہوئے شہروں کے درمیان موجودگی کا اثر رہا۔ پہلے پہل اسے زرعی مارکیٹوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں اسے وینکوور، فریزر دریا کی وادی اور اندرونی علاقوں کے درمیان میں نقل و حمل کے لیے اہم حیثیت حاصل رہی۔
بلدیہ کا درجہ ملنے کے وقت سارے شہریوں نے متفقہ طور پر قانون ساز، سپیکر، فری میسن اور مہم جو رابرٹ برنا بے کے نام پر شہر کا نام چنا جو 19ویں صدی کے وسط میں برٹش کولمبیا کی نو آبادی کے لینڈ کمیشنر کے سیکریٹری تھے۔ [2]
شہر میں آباد لوگوں میں سے بیاسی فیصد سے زیادہ افراد مسیحی العقیدہ ہیں۔ دیگر مذاہب میں بدھ مت، مسلمان، سکھ مت، ہندو، دیگر مشرقی مذاہب اور یہودی اہم ہیں۔[3]
برنابے میں ایک برنابے ویلاڈروم نامی ویلاڈروم ہے۔ شہر کا مرکزی اسٹیڈیم، ”سوانگارڈ اسٹیڈیم“ ہے جو سینٹرل پارک میں واقع ہے۔
برنابے میں اسکولی ضلع 41 عوامی اسکولوں کی دیکھ ریکھ کا ذمے دار ہوتا ہے۔ اس میں ایک کمیونٹی اور شعبہ تعلیم بالغان اور انٹرنیشنل اسٹوڈینٹس پروگرام بھی ہے۔ اہم پوسٹ-سیکنڈری اداروں میں سائمن فریزر یونیورسٹی (برنابے پہاڑ کے اوپر) اور برٹش کولمبیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کیمپس شامل ہیں۔
ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنیاں جیسا کہ الیکٹرونک آرٹس، کریو، بیلارڈ پاور سسٹم اور ٹیلس وغیرہ کے کاروباری صدر مقام یہاں واقع ہیں۔ دیگر بڑی کمپنیاں جیسا کہ ای بے، فیوچر شاپ اور نوکیا وغیرہ بھی یہاں اہم کاروباری دفاتر کے ذریعے اپنا کام کرتے ہیں۔
برنا بے کے تین جڑواں شہر ہیں:
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.