From Wikipedia, the free encyclopedia
برائن لارا ایک سابق کرکٹ کھلاڑی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ایک ہنر مند بلے باز تھے۔ وہ طویل اور زیادہ رن بنانے والی اننگوں کے لیے بلے بازی کرنے کی صلاحیت رکھنے کی بنا پر معروف تھے۔[1] 1990ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے آغاز سے لے کر 2007ء میں ریٹائرمنٹ تک، لارا نے ٹیسٹ میں 11،953 رن اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 10،405 بنائے، جس میں کل 53 سنچریاں شامل ہیں۔ [2] بلے کے ساتھ ان کی کامیابیوں نے انھیں 1994ء میں بی بی سی اوورسیز اسپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر کے طور پر منتخب کیا، [3] اس کے علاوہ 1995ء میں وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر میں سے ایک کے طور پر بھی چنے گئے۔[4] لارا نے 1993ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے پانچویں ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ٹیسٹ سنچری بنائی۔ [5] اس میچ میں ان کا 277 کا اسکور ٹیسٹ کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی سنچری ہے۔ [6] انھوں نے 1994ء میں انگلستان کے خلاف جو 375 رنز بنائے تھے جو نو سال تک سب سے زیادہ انفرادی ٹیسٹ اسکور تھا، یہاں تک کہ میتھیو ہیڈن نے 2003ء میں اس ریکارڈ کو توڑ دیا۔ [7] لارا نے 2004ء میں ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کیا جب اس نے ایک بار پھر انگلستان کے خلاف ناقابل شکست 400 رنز بنائے۔ [8] یہ ٹیسٹ کرکٹ کی واحد چوگنی سنچری بھی ہے۔ [9] انھوں نے 1999ء میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست 153 رنز بنائے تھے جسے ء2001 میں وزڈن کرکٹرز کے المناک نے اب تک کی دوسری بہترین ٹیسٹ اننگ قرار دیا تھا۔ [10][11] انھوں نے نو مواقع پر 200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں جو ڈونلڈ بریڈمین کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ [12][13] سر ڈونلڈ بریڈمین، وریندر سہواگ اور کرس گیل کے ساتھ وہ ان 4 بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے دو مواقع پر تگنی سنچریاں بنائیں۔ [14] لارا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران میں 34 سنچریاں اسکور کیں جو ویسٹ انڈین کھلاڑی کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ وہ سچن تندولکر، جیکس کیلس، رکی پونٹنگ کمار سنگاکارا اور راہول ڈریوڈ کے بعد مہیلا جے وردھنے، سنیل گواسکر اور یونس خان کے ساتھ سب سے زیادہ سنچریوں کے لیے چھٹے نمبر پر ہیں۔ [15]
لارا کی پہلی ایک روزہ سنچری اپنے ڈیبیو میچ کے دو سال بعد بنی، جب انھوں نے پاکستان کے خلاف 128 رنز بنائے۔ [16] ان کے کیریئر کا بہترین مظاہرہ 1995ء میں سری لنکا کے خلاف 169 رنز تھا۔ یہ ویسٹ انڈین بلے باز کا تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔ [17] انھوں نے 1999ء میں بنگلہ دیش کے خلاف بنائی 117 ایک روزہ کرکٹ کی پانچویں تیز ترین سنچری ہے۔ یہ 45 گیندوں میں 188.70 کے اسٹرائیک ریٹ پر بنائی گئی تھی، جو اٹھارہ چوکے اور اسے چار چھکے شامل تھے۔ [18] اپنے کیریئر کے دوران میں انھوں نے تین مواقع پر 150 سے زائد رنز بنائے۔ ریٹائرمنٹ کے وقت تک انھوں نے ایک روزہ میچوں میں 19 سنچریاں بنائی تھیں۔ [19] یہ ویسٹ انڈیز کے لیے کسی ایک بلے باز کی طرف سے بنائی گئی سنچریوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے، ایک ایسا ریکارڈ کرس گیل نے پیچھے چھوڑ دیا۔ [20]
علامت | مطلب |
---|---|
* | ناٹ آؤٹ رہے |
† | مین آف دی میچ |
‡ | کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی |
گیندیں | گیندوں کا سامنا کیا |
پوزیشن | بیٹنگ آرڈر میں پوزیشن |
اننگز | میچ کی اننگز |
ٹیسٹ | اس سیریز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کی تعداد |
گ/ب/غ | مقام گھر (ملک) تھا، باہر یا غیر جانبدار |
تاریخ | میچ منعقد ہونے کی تاریخ یا ٹیسٹ میچوں کے لیے میچ کی تاریخ شروع ہونے کی |
ہارا | ٹیم نے میچ ہارا |
جیتا | ملک میں میچ جیتا |
ڈرا | میچ ڈرا ہوا |
شمار | اسکور | مخالف | پوزیشن | اننگز | اسٹرائیک ریٹ | مقام | گ/ب/غ | تاریخ | نتیجہ | حوالہ |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | 128* | پاکستان | 2 | 1 | 102.40 | کنگزمیڈ کرکٹ گراؤنڈ، ڈربن | غیر جانبدار | 19 فروری 1993 | جیتا | [56] |
2 | † | 111*جنوبی افریقا | 2 | 2 | 79.28 | مانگاونگ اوول، بلومفونٹین | باہر | 23 فروری 1993 | جیتا | [57] |
3 | † | 114پاکستان | 1 | 2 | 98.27 | سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا | گھر | 23 مارچ 1993 | جیتا | [58] |
4 | † | 153پاکستان | 2 | 2 | 106.99 | شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، شارجہ (شہر) | غیر جانبدار | 5 نومبر 1993 | جیتا | [59] |
5 | † | 139آسٹریلیا | 3 | 1 | 113.00 | کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین | گھر | 12 مارچ 1995 | جیتا | [60] |
6 | † | 169سری لنکا | 3 | 1 | 131.00 | شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، شارجہ (شہر) | غیر جانبدار | 16 اکتوبر 1995 | جیتا | [61] |
7 | † | 111جنوبی افریقا | 3 | 1 | 118.08 | نیشنل اسٹیڈیم، کراچی، کراچی | غیر جانبدار | 11 مارچ 1996 | جیتا | [62] |
8 | † | 146*نیوزی لینڈ | 3 | 2 | 108.95 | کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین | گھر | 30 مارچ 1996 | جیتا | [63] |
9 | 104 | نیوزی لینڈ | 3 | 2 | 100.97 | آرونس ویل اسٹیڈیم، کنگز ٹاؤن | گھر | 6 اپریل 1996 | جیتا | [64] |
10 | 102 | آسٹریلیا | 3 | 2 | 89.47 | گابا، برسبین | باہر | 5 جنوری 1997 | جیتا | [65] |
11 | † | 103*پاکستان | 3 | 2 | 88.79 | مغربی آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ | غیر جانبدار | 10 جنوری 1997 | جیتا | [66] |
12 | ‡ | 110انگلینڈ | 3 | 2 | 103.77 | کنسنگٹن اوول، برج ٹاؤن | گھر | 29 مارچ 1998 | ہارا | [67] |
13 | † ‡ | 117بنگلادیش | 2 | 1 | 188.70 | بنگابندو قومی اسٹیڈیم، ڈھاکہ | باہر | 9 اکتوبر 1999 | جیتا | [68] |
14 | † | 116*آسٹریلیا | 4 | 2 | 109.43 | سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، سڈنی | باہر | 17 جنوری 2001 | ہارا (ڈ/ل) | [69] |
15 | † | 111کینیا | 3 | 1 | 92.50 | سنہالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو | غیر جانبدار | 17 ستمبر 2002 | جیتا | [70] |
16 | † | 116جنوبی افریقا | 3 | 1 | 86.56 | نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ، کیپ ٹاؤن | باہر | 9 فروری 2003 | جیتا | [71] |
17 | ‡ | 116سری لنکا | 3 | 1 | 109.43 | کنسنگٹن اوول، برج ٹاؤن | گھر | 8 جون 2003 | ہارا | [72] |
18 | ‡ | 113زمبابوے | 3 | 1 | 137.80 | کوئنز اسپورٹس کلب، بولاوایو | باہر | 22 نومبر 2003 | جیتا (ڈ/ل) | [73] |
19 | † ‡ | 156پاکستان | 4 | 1 | 113.04 | ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ | غیر جانبدار | 28 جنوری 2005 | جیتا | [74] |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.