From Wikipedia, the free encyclopedia
اوگادی (انگریزی: Ugadi) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک کے سال نو کا پہلا دن ہوتا ہے۔[1][2] ہندو تقویم کے اعتبار سے چیت میں ان تینوں ریاستوں میں یہ دن بطور تہوار منایا جاتا ہے۔[2] انگریزی تقویم کے اعتبار سے یہ دن عموما مارچ یا اپریل میں آتا ہے۔[2]
اوگادی | |
---|---|
اوگادی پچاڈی مع پوجا (ہندو مت) تھال | |
منانے والے | ہندو in تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹر |
قسم | Religious (Hindu)، social, cultural |
تقریبات | موگو، رنگولی، مندروں کی زیارت، ہولیگے اور بیوو بیلا کی دعوت |
آغاز | روز اول چیت (ہندو مہینہ) |
تاریخ | مارچ (عموما)، اپریل (بسا اوقات) |
تکرار | Annual |
اس دن زمین میں خوبصورت اور رنگ برنگے نقوش بنائے جاتے ہیں جسے کولامولوس کہا جات ہے۔ دروازوں پر آم کے پتے آویزاں کیے جاتے ہیں جسے تورانا کہتے ہیں۔ دوستوں اور اقارب کو نئے کپڑے بطور تحفہ دیے جاتے ہیں۔ غریبوں میں صدقہ کیا جاتا ہے اور لوگ ہندو مندر کی زیارت کو جاتے ہیں۔[3][4] اس دن ایک پکوان پچاڈی تیار کیا جاتا ہے جس میں شیرنی، کھٹائی، کڑواہٹ نمکین اور مرچ سمیت سارے ذائقے ہوتے ہیں۔ تیلگو اور کنڑ کے ہندو رواج کے مطابق اس پکوان کا مقصد انسان کو یہ باور کرانا ہوتا ہے کہ آنے والے سے سارے ایام میں یہ تمام ذائقے چکھنے ہیں۔[5] اوگادی ہندو مذہب کا ایک قدیم اور اہم تہوار رہا ہے۔ عہد وسطی کے ہندو متون میں اس کا تذکرہ ملتا ہے کہ اس دن ہندو لوگ سب سے زیادہ صدقہ دیتے ہیں۔[6] اسی دن کو بھارت کے مختلف حصوں میں نئے سال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مہاراشٹر میں اسے گوڈی پروا کہا جاتا ہے۔ چونکہ ہندو تقریم قمری ہوتا ہے اور قمری دن چاند کے طلوع اور غروب سے حساب سے آغاز اور اختتام ہوتا ہے اسی لیے بسا اوقات گوڈی پروا شمسی دن کے حساب سے جلدی منا لیا جاتا ہے۔ کرناٹک میں اسے یوگادی کہا جاتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.