بھارتی فلمی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
اونی مودی (انگریزی: Avani Modi) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔[1][2] اونی مودی گجراتی تھیٹر، بھارتی فلم اور تھیٹر ڈراموں میں کام کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ انھوں نے 25 ستمبر 2015ء کو جاری ہونے والی مدھر بھنڈرکر کی ڈراما فلم کیلنڈر گرلز سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔[3] یہ فلم پانچ لڑکیوں کی کہانی اور سالانہ کیلنڈر گرلز کی حیثیت سے ان کے سفر پر مبنی ہے۔ یہ فلم ان مشکلات کو دیکھاتی ہے جس کو خواتین کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اونی مودی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | گاندھی نگر |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
اونی مودی نے باپو کیا چھ، کیری آن کیسر (Carry On Kesar) اور کیلنڈر گرلز میں اداکاری کی ہے۔[4]
اوانی مودی کی پیدائش گجرات کے گاندھی نگر میں ہوئی تھی۔ ان کی پرورش بھی اسی شہر میں ہوئی۔ انھوں نے احمدآباد کے ایچ ایل کالج سے گریجویشن مکمل کی۔ تعلیم حاصل کرنے کے دوران، انھوں نے اپنے کالج میں ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ اوانی مودی نے اس طرح کے مختلف تقریبات میں حصّہ لیتے ہوئے اداکاری کی طرف زیادہ سے زیادہ دلچسپی رکھی۔ وہ اپنے والد ونود مودی کو اپنا سب سے مضبوط حمایت اور پریرتا سمجھتی ہیں کیونکہ ان کے والد نے بہت پہلے شومو مکھرجی کے ساتھ ایک معاون کی حیثیت سے کام کیا تھا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.