بھارتی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
انیتا ہسانندنی ریڈی (ولادت: 14 اپریل 1981ء)[3][4] ایک بھارتی اداکارہ ہیں۔ وہ کثیر اللسانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ انھوں نے پہلا کردار کبھی سوتن کبھی سہیلی (2001ء) میں نبھایا تھا۔[5]انھوں نے تمل فلم ورُشامیلام وسندھم میں کام کر کے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انیتانے سب سے پہلی ہندی فلم، سبھاش گھئی کی تال (1999ء) کی تھی۔ انیتا کو سب سے زیادہ مقبولیت ڈراما "کاویا انجلی" سے حاصل ہوئی تھی جس میں انھوں نے انجلی کا کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے ڈراما سیریل "یہ ہیں محبتیں" میں شگون اروڑا کا مشہور کردار نبھایا اور اس وقت پاک و ہند کے معروف ڈرامے ناگن 3 میں وشاکھا کا کردار نبھا رہی ہیں۔[6]
انیتا ہسانندنی 14 اپریل 1981ء کو بھارت کے شہر ممبئی میں ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔[7][3][4][8] انیتا ہسانندنی نے 14 اکتوبر 2013ء کو گوا میں کارپوریٹ پروفیشنل روہت ریڈی سے شادی کی تھی۔[9] 10 اکتوبر 2020ء کو، انھوں نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں حمل کا اعلان کیا۔ویڈیو میں روہت ریڈی اور انیتا دونوں شامل تھے۔[10] اس جوڑے کا پہلا بچہ ایک لڑکا تھا جو 9 فروری 2021ء کو پیدا ہوا۔[11][12] انھوں نے اپنے بیٹے کا نام آراووا ریڈی رکھا۔[13]
انیتا نے تیلگو، ہندی، کنڑ، تمل اور پنجابی فلموں میں کام کیا ہے۔ ایور یوتھ، سن سلک، بورو پلس اور دیگر برانڈوں کے لیے بطور ماڈل کام کرنے کے بعد اس نے ڈراما کبھی سوتن کبھی سہیلی میں اپنا پہلا کردار نبھایا۔[14] اس نے سنہ 2002ء میں تمل فلم سامورائے میں پہلا معاون کردار نبھایا تھا۔ سنہ 2003ء میں ہندی تھرلر فلم کچھ تو ہے میں پہلا کردار نبھایا تھا۔ بعد میں اس نے کرشنا کوٹیج اور کوئی آپ سا میں کام کیا۔[15] اس نے ٹی وی شو کاویا انجلی[16] میں انجلی کا مشہور کردار نبھایا جو ایک غریب لڑکی ہوتی ہے اور اس کی بزنس ٹائیکون کے خاندان میں شادی ہوتی ہے۔ بالی وڈ فلموں اور ٹی و ڈراموں کے علاوہ اس نے ساؤتھ انڈین فلموں، نینو پیلیکی ریڈی، تھوٹی گینگ اور نووو نینو میں کام کیا۔ وہ ایک تیلگو فلم نینناو کے گانے میں بھی نطر آچکی ہیں۔
اس نے ٹی وی ڈرامے یہ ہیں محبتیں میں شگون اروڑا کا مشہور کردار نبھایا۔ اور جھلک دکھلا جا 8 میں وہ وائلڈ کارڈ انٹری تھی۔
13 اکتوبر 2013ء کو گوا میں ایک تیلگو شخص روہت ریڈی سے شادی کی تھی۔[5]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.