کمونے From Wikipedia, the free encyclopedia
البانو لازیالے (اطالوی: Albano Laziale) اٹلی کے صوبہ روما کا ایک کمونے (قصبہ) ہے جو اطالوی دار الحکومت روم سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ قصبہ کا رقبہ 23 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ 35,428 (2004ء) ہے، سطح سمندر سے شہر کی بلندی 400 میٹر ہے۔
البانو جس علاقہ میں واقع ہے یہاں روایات کے مطابق آئنیاس (Aeneas) کے بیٹے اسکانیاس (Ascanius) نے البالونگا (Alba Longa) کا قدیم شہر آباد کیا تھا۔ البالوں گا کی اہمیت رومی دور میں راستہ آپین (شارع آپیا) کے بننے سے بڑھی جو اس علاقہ کو جنوبی علاقوں سے ملانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اسی دور میں رومیوں نے علاقہ میں بڑے بڑے محل بنائے، جن میں سے سب سے زیادہ مشہور رومی بادشاہ دومیشین (دومیتیان) کا محل ہوا۔ تیسری صدی عیسوی میں بادشاہ سپٹیمیس سیویرس (سیپٹیمیوس سیورس) نے یہاں فوجی کیمپ بنایا۔ آج کا البانو شہر اسی وقت کا بنا ہوا ہے اور شہر کی گلیاں قدیم رومی دور کے طرز تعمیر کی عکاسی کرتی ہیں۔
سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune
![]() |
ویکی ذخائر پر البانو لازیالے سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.