Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
اس کی شہر (ترکی:Eskişehir) شمال مغربی ترکی کا ایک شہر اور صوبہ اسکی شہر کا صدر مقام ہے۔ 2000ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 482،793 ہے۔ یہ دریائے بورسک کے کنارے سطح سمندر سے 790 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ انقرہ سے 250 کلومیٹر مغرب، استنبول سے 350 کلومیٹر جنوب مشرق اور کوتاہیہ سے 90 میل شمال مشرق میں واقع ہے۔
اسکی شہر | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | ترکیہ [1][2] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | ترکیہ |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 39°46′36″N 30°31′14″E |
رقبہ | 2678 مربع کلومیٹر |
بلندی | 788 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 871187 (جائے سکونت کی بنیاد پر نظام اندراج ) (2018) |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | لینتز (مئی 2012–)[3] سمرقند اورال، قازقستان سمفروپول (2007–)[4] سینٹ-جوسسے-تین-نووڈے (16 اکتوبر 2014–) فرینکفرٹ (23 اپریل 2013–)[5] پیٹرسن کلوژ ناپوکا (جنوری 2020–)[6] شیمکنت (2014–) |
اوقات | 00 ، متناسق عالمی وقت+03:00 |
فون کوڈ | 0222 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 315202 |
درستی - ترمیم |
اس کی شہر ترکی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب قدیم شہر ہے۔ یہ شہر ایک ہزار قبل مسیح میں بسایا گیا۔ اس شہر کو اناطولیہ کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
آج یہ ترکی کے بڑے صنعتی مراکز میں سے ایک ہے۔ جن میں روایتی آٹا چکیوں اور اینٹوں کے بٹھوں کے علاوہ ریلوے ورکشاپ اور ترکی کی پہلی ہوا بازی کی صنعت بھی شامل ہیں۔ ترک فضائیہ کا صدر دفتر بھی یہیں واقع ہے جو سرد جنگ کے دوران نیٹو کا جنوبی بازو تھا۔
شہر کا بیشتر حصہ ترک جنگ آزادی کے بعد دوبارہ تعمیر کیا گیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.