From Wikipedia, the free encyclopedia
اسٹیفن لووین (سویڈنی تلفظ استیفن لووین) ایک سویڈنی سیاست دان جو 2014ء سے سویڈن کے 33ویں اور موجودہ وزیر اعظم ہیں۔
اسٹیفن لووین | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(سویڈش میں: Stefan Löfven) | |||||||
مناصب | |||||||
صدر نشین [1] | |||||||
برسر عہدہ 1 جنوری 2006 – 27 جنوری 2012 | |||||||
در | اِف میتال | ||||||
| |||||||
قائد حزب اختلاف | |||||||
برسر عہدہ 27 جنوری 2012 – 2014 | |||||||
| |||||||
قائدِ جماعت [2] | |||||||
برسر عہدہ 27 جنوری 2012 – 4 نومبر 2021 | |||||||
در | سویڈش سوشل ڈیموکریٹک پارٹی | ||||||
| |||||||
رکن رکسداگ [3][4][5] | |||||||
برسر عہدہ 29 ستمبر 2014 – 2 اکتوبر 2014 | |||||||
وزیر اعظم سویڈن [4][6] (33 ) | |||||||
برسر عہدہ 3 اکتوبر 2014 – 30 نومبر 2021 | |||||||
| |||||||
رکن رکسداگ [7] | |||||||
برسر عہدہ 24 ستمبر 2018 – 24 ستمبر 2018 | |||||||
منتخب در | سویڈن کے عام انتخابات، 2018ء | ||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (سویڈش میں: Kjell Stefan Löfven) | ||||||
پیدائش | 21 جولائی 1957ء (67 سال)[8][9][10] | ||||||
شہریت | سویڈن | ||||||
جماعت | سویڈش سوشل ڈیموکریٹک پارٹی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | اومیو یونیورسٹی | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، ٹریڈ یونین پسند [11] | ||||||
مادری زبان | سونسکا | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | سونسکا ، انگریزی | ||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
21 جولائی 1957 کو پیدا ہوئے۔ پیدائش کے 10 ماہ بعد سٹیفن کو یتیم خانے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایک اور خاندان نے انھیں گود لے لیا۔ ان کے منہ بولے والد ایک لکڑ ہارے اور صنعتی مزدور جبکہ گود لینے والی والدہ لیڈی ہیلتھ وزیٹر تھیں۔
ہائی اسکول کی تعلیم، ویلڈنگ کورس، یونیورسٹی کی تعلیم ڈیڑھ برس بعد چھوڑ دی، کوئی ڈگری نہیں۔
ویلڈر، صنعتی مزدور، ٹریڈ یونین محتسب
اسٹیفن نے 13 برس کی عمر میں سویڈش سوشلسٹ یوتھ لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ بالغ ہونے سے قبل ہی وہ سیاسی طور پر سرگرم ہو گئے تھے۔ 21 برس کی عمر میں انھوں نے بطور صنعتی ویلڈر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور دو برس بعد اپنی کمپنی میں ٹریڈ یونین نمائندے منتخب ہو گئے۔ اس وقت سے 1995 تک انھوں نے سویڈش ٹریڈ یونین میں نہ صرف ترقی کرتے ہوئے متعدد عہدوں پر کام کیا بلکہ مزدوروں کے لیے قابل قدر خدمات بھی سر انجام دیں۔ 1995 میں اسٹیفن نے سویڈش میتال ورکرز یونین کے تنخواہ دار مزدور محتسب کا عہدہ بھی سنبھالا۔ 2001 میں وہ اسی یونین کے وائس چئیر مین منتخب ہوئے اور نومبر 2005 میں نو تشکیل شدہ ٹریڈ یونین آئی ایف میٹل کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ 2006 میں وہ سویڈش سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوئے۔ 26 جنوری 2012 کو سوشلسٹ پارٹی کی مجلس عاملہ نے انھیں پارٹی سربراہ نامزد کیا، اگلے روز انھیں منتخب کر لیا گیا۔ جبکہ 4 اپریل 2013 کو پارٹی کے سالانہ کنونشن میں ان کی سربراہی کی توثیق کر دی گئی۔ 2014 کے انتخابات میں ان کی پارٹی نے 31 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ ان انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی جس کے باعث مخلوط حکومت قائم کی گئی اور سٹیفن لوون نے 3 اکتوبر 2014 کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔
سویڈن کے عام انتخابات، 2018ء کے بعد ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.