From Wikipedia, the free encyclopedia
اروادی بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ضلع رام ناتھ پورم میں واقع ایک گاؤں ہے۔ اس گاؤں کی اہمیت قطب سلطان سیّد ابراہیم شہید بادشاہ کا مزار ہے۔
اروادی درگاہ شریف | |
---|---|
گاؤں | |
اروادی درگاہ | |
Location in Tamil Nadu, India | |
متناسقات: 9.2082197°N 78.7100988°E | |
ملک | بھارت |
ریاست | تمل ناڈو |
بھارت کے اضلاع | ضلع رام ناتھ پورم |
زبانیں | |
• سرکاری | تمل زبان |
منطقۂ وقت | IST (UTC+5:30) |
ویب سائٹ | www |
اروادی تامل ناڈو کے ضلع رام ناتھ پورم کی تحصیل کلکارائی کا گاؤں ہے۔ یہ گاؤں کیلاکرئی اور ولینوکم کے بیچ ساحل پر واقع ہے اور سلطان سید ابراہیم شہید بادشاہ کے مزار کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔
القطب الحمید والغوث المجید سلطان سید ابراہیم شہید ، پیغمبر اسلام حضرت محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسل سے اٹھارویں پشت کے ایک ولی تھے۔بارہویں صدی میں سلطان سید ابراہیم اشاعت اسلام کی غرض سے جب بھارت کے لیے عازم سفر ہوئے تو اس وقت وہ مدینہ کے بادشاہ تھے۔ اس وقت پوری اسلامی دنیا میں ان کے لاکھوں مریدین تھے۔[1]سلطان سید ابراہیم شہید پہلے پاکستان کے صوبہ سندھ میں آئے اور اسلام کی تبلیغ کے بعد واپس مدینہ چلے گئے تھے۔ لیکن پیامبر اسلام محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان کی روشنی میں ایک بار پھر تخت و تاج چھوڑ کر پورے خاندان سمیت مدینہ سے عازم سفر ہوئے۔انھوں نے شہادت کی آرزو کی تھی اور مدینہ سے روانگی سے قبل اپنی اس خواہش کا اظہار نبی اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا اور انھوں نے ان کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی یہ خواہش اور دعا ضرور پوری ہوگی۔ بھارت کی جانب سفر میں انھیں سمندر، جنگلوں، پہاڑوں اور دریاؤں کو عبور کرتے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کھانے پینے اور رہنے سونے کی نامناسب اور تقریباً نہ ہونی والی سہولیات جیسی مشکلات سے مقابلہ کرتے وہ بالآخر تبلیغ اسلام کا مشن لیے کیرالہ کے مقام کنانور پہنچ گئے۔وہ کائلاپٹنم،وایپار سے ہوتے ہوئے باؤتھرامنیکاپٹنم پہنچے۔ باؤتھرامنیکاپٹنم کو ہی اب اروادی کہتے ہیں۔ اس جگہ کی مذہبی اہمیت کے پیش نظر تامل نیشنل ڈیلی ڈیناملر نے اس درگاہ کا 360o درجہ نظارہ سفر شائع کیا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.